وزیر اعظم کا اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

shhebaz-sharif-police.jpg


اسلام آباد پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کرینگے: وزیراعظم

اسلام آباد پولیس کے افسران اور جوانوں کی بہادری قابل تعریف ہے: شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کی تنخواہوں کے برابر کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران شہید پولیس کانسٹیبل عبدالحمید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور احتجاج کے دنوں میں فرائض سرانجام دینے والے اہلکاروں کو شاباش دی جس کے بعد وہ پولیس لائنز گئے اور ایک تقریب سے خطاب کے دوران اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں تقریب سے خطاب میں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 2014ء سے ملک میں دھرنوں کی سیاست کا آغاز ہوا جب فسادیوں نے ڈی چوک میں دھرنے دیئے اور قبریں کھودیں۔ چینی صدر نے 2014ء میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا لیکن فسادیوں کے احتجاج کے باعث دورہ منسوخ کرنا پڑا اور ملک کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا۔

تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک صوبے کی طرف سے حال ہی میں مرکز پر لشکرکشی کی گئی جو غیرقانونی وغیرآئینی اقدام تھا۔ ایک طرف ملکی ترقی ہے تو دوسری طرف جتھے مرکز پر چڑھائی کر رہے ہیں، گالم گلوچ اور پٹرول بم جنونی جتھے کا وطیرہ بن چکا ہے، فسادیوں کی خواہش تھی کہ لاشیں گریں اور یہ آگ پورے ملک میں بھڑکے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اور رینجرز کی طرف سے ایسی تمام سازشیں ناکام بنا دی گئیں، بلوچستان، سندھ، پنجاب پولیس میں اصلاحات کر رہے ہیں، خیبرپختونخوا کو مرکز سے کوئی مدد درکار ہے تو اس کیلئے بھی حاضر ہیں۔ اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے اور انتظامیہ وپولیس افسران کو ایگزیکٹو الاؤنس دینے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام آباد پولیس کے 64 شہید افسران اور جوانوں میں سے صرف 20 شہداء کو پیکیج ملا تھا، رہ جانے والے 44 شہداء کو بھی پیکیج جلد مل جائے گا۔ تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران شہید پولیس اہلکار عبدالحمید شاہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے افسران اور جوانوں کی بہادری قابل تعریف ہے۔
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)
Jalo kuch gareebown ka bhalla houya, zaroot tou in ully ka patthown kay leyea nehain per koi baat nehain.
 

ts_rana

Minister (2k+ posts)
یک جنبش قلم، بغیر کسی سوچ سمجھ اور پلاننگ اور بحث کے جہاں کوئی بھی فیصلہ صادر کردے اس ملک نے تباہ ہی ہونا ہے اور کیا ہونا ہے۔ نہ کوئی بجٹ سامنے آیا، نہ کوئی تجویز بس بادشاہ سلامت کو ظالم کو اجرت ادا کرنی تھی سو اس نے مظلوم ہی کی رقم اس کے لئے استعمال کردی۔
 

Back
Top