اسلام آباد:
وزیراعظم کو ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، جس کا اطلاق صرف سول ملازمین پر ہوگا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو 55 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کی حد مقرر کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، تاہم اس پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ یہ تجویز ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔ اگر یہ فیصلہ نافذ ہوا تو اس کا اطلاق صرف سول ملازمین پر ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران وزیراعظم کو اس تجویز پر مثبت ردعمل نہیں ملا۔ اگر 55 سال میں ریٹائرمنٹ کی عمر کا تعین کیا جاتا ہے تو اس سے متعدد بیوروکریٹس متاثر ہوں گے، جو اس عمر میں ریٹائرمنٹ کے حق میں نہیں ہیں۔
دوسری جانب وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے حاضر سروس ملازمین کو کنٹری بیوشن پنشن اسکیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ موجودہ ملازمین کو بھی نئے بھرتی ہونے والوں کی طرح اس اسکیم کا حصہ بنایا جائے۔
وزارت خزانہ اس حوالے سے کام کر رہی ہے تاکہ حاضر سروس ملازمین کو کنٹری بیوشن پنشن اسکیم میں شامل کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ، ایک دہائی سے زائد عرصے سے معطل فیڈرل سیکرٹریٹ الاؤنس کی بحالی کی تجاویز بھی زیر غور ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/retirement.jpg