پی ٹی آئی رہنماؤں کو 9 مئی واقعات سمیت 6 مقدمات میں نامزد کرنے کا حکم

screenshot_1739798413665.png


لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو عسکری ٹاور پر حملے سمیت 6 مختلف مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر ملزمان پر فرد جرم دوبارہ عائد کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ عدالت نے اس سلسلے میں پراسیکیوشن کی درخواست بھی منظور کر لی ہے۔

ان مقدمات میں تھانہ شادمان کے باہر جلاؤ گھیراؤ، راحت بیکری کے باہر ہنگامہ آرائی اور دیگر واقعات شامل ہیں۔ عدالت نے ان مقدمات کی سماعت کے لیے جج منظر علی گل کوٹ لکھپت جیل میں تشریف لے گئے، جہاں زیر حراست ملزمان کی موجودگی میں کیسز کی کارروائی ہوئی۔

سماعت کے دوران خدیجہ شاہ، صنم جاوید، عالیہ حمزہ اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیر حراست ملزمان کی حاضری بھی یقینی بنائی گئی۔

عدالت نے پراسیکیوشن کی جانب سے فرد جرم میں ترمیم کی درخواست منظور کرتے ہوئے واضح کیا کہ اب تمام ملزمان پر مقدمات میں دوبارہ فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نے مزید سماعت کے لیے کیسز کی تاریخ 20 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔

یہ فیصلہ 9 مئی کے واقعات کے بعد کے مقدمات میں ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے، جس میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں پر تشدد اور تخریب کاری کے الزامات عائد ہیں۔
 

RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
Chawal
Tujh par koi haath nahi daal sakta. Fikr na kar Yaraa
دنیا کے مشہور نجومی نشانت بھردواج نے عمران خان کے لئے کوئی بہت خطرناک پیشنگوئی کی ہے - میں نے نہیں سنی - لیکن عمرانی سن لیں


نجومی نشانت بھردواج ہمارے پیارے دوست پنڈت ہری داس جپانی جی کے بڑے بھائی ہیں
اور ہمارے پیارے دوست "ایک ہندو" کےپھوپھا جی ہے


Husaink Husain中川日本 ek hindustani

یار جپانی - اور یار ہندو یہ تمہارا ذکر ہو رہا تھا - سوچا بتا دوں
 

Back
Top