سیاح

  1. Rana Asim

    مری میں جانے والے سیاحوں کیلئے نئے قوائد وضوابط جاری کر دیئے گئے

    سانحہ مری میں متعدد سیاحوں کی اموات کے بعد اب انتظامیہ نے ملکہ کوہسار جانے والے سیاحوں کیلئے نئے قوائد وضوابط جاری کر دیئے ہیں جس میں اوقات کار طے کیے گئے ہیں اور اس کے علاوہ سیاحوں کے نمبرز لینے جیسی حکمت علمی شامل ہے۔ 7 جنوری کو مری میں ہونے والی شدید برفباری کے نتیجے میں متعدد سیاح سڑکوں پر...
  2. S

    مری:سڑک پر برف پھینک کر سیاحوں سے مدد کےعوض رقم بٹورنےوالا ملزم گرفتار

    مری میں سڑک پر بیلچوں سے برف پھینک کر سیاحوں کی گاڑیاں مصنوعی پھسلن میں پھنسا کر مدد کرنے کے عوض پیسے بٹورنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم ثاقب عباسی اور دیگر ساتھی مل کر سڑک پر بیلچوں سے برف پھینک کر سیاحوں سے مدد کے عوض بھاری معاوضہ بٹورتے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزم...
  3. Muhammad Awais Malik

    آئی جی موٹروے پولیس کا سیاحوں سے متعلق بیان سبکی کا باعث بن گیا

    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے انسپکٹر جنرل انعام غنی کو برف باری دیکھنے جانےو الے لوگوں پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا، امریکی و پاکستانی صحافیوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق انعام غنی نے مری سانحے سے متعلق اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ایک ٹویٹ کیا اور کہا کہ یورپ اور امریکہ میں لوگ...
  4. Muhammad Awais Malik

    مری میں سیاحوں کی آمد پر پابندی میں مزید توسیع

    گزشتہ روز برفانی طوفان کے نتیجے میں ہلاکتوں کے بعد مری کو سیاحوں کی آمد و رفت کیلئے مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا، اس پابندی میں مزید 24 گھنٹے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں اس فیصلہ سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ...
  5. S

    مری میں محصور سیاحوں کیلئے پی ٹی اے کا بڑا اقدام

    سانحہ مری کے پیش نظر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بڑا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مری میں برفباری کے دوران پیش آنے والے انتہائی افسوسناک واقعے کے بعد پی ٹی اے کی جانب سے بڑا اقدام سامنے آ گیا، صارفین کو مفت آن نیٹ کالوں کی سہولت فراہم کردی۔ پی ٹی اے کی جانب سے ٹوئٹر پوسٹ میں بتایا گیا...
  6. Muhammad Awais Malik

    مری میں سیاحوں کی اموات کا ذمہ دار کون ہے؟

    مری میں برف کے بدترین طوفان میں ہلاکتوں کے اصل ذمہ دار کون ہیں؟ سینئر تجزیہ کار معید پیرزادہ نے حقیقت بتادی ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں معید پیرزادہ نے کہا کہ مری سانحہ ان سیاحوں کی غلطی نہیں ہے جو برفانی طوفان میں پھنس کر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور نہ ہی یہ...
  7. S

    مری میں برفباری میں پھنسے 19 سیاح جاں بحق:وزیر داخلہ کی تصدیق،فوج طلب

    مری میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے،صورتحال انتہائی سنگین ہوچکی ہے، ہزاروں سیاح پھنسے ہوئے ہیں، لوگ گاڑیوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور ہزاروں گاڑیاں کئی فٹ برف میں پھنسی ہوئی ہیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرلئے، انہوں نے بتایا کہ حکومت نے مری میں امدادی کاموں کے...