شہباز حکومت بابوؤں پرمہربان،بڑے پیمانے پرافسران کو گریڈ21،22 میں ترقی ملےگی

8shehbaz promotionksjdj.png

سٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ہدایت کی گئی ہے کہ جلد سے جلد تیاریاں مکمل کریں: ذرائع

ذرائع کے مطابق مرکزی حکومت کی طرف سے بڑے پیمانے پر گریڈ 21 سے 22 کے افسران کو ترقیاں دینے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس حوالے سے اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس جلد بلایا جائے گا۔ گریڈ 21 سے 22 کے ڈیڑھ درجن سے زیادہ افسران کو ترقی دیئے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس کیلئے اجلاس کی تیاریوں کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

معروف ملکی نشریاتی ادارے ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے فیصلہ کیا ہے کہ افسران کو ترقیاں دینے کے لیے اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس جلد بلایا جائے گا۔ اعلیٰ اختیارات سلیکشن بورڈ کے اجلاس کا انعقاد کرنے کے لیے سٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ہدایت کی گئی ہے کہ جلد سے جلد تیاریاں مکمل کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ اختیارات سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں گریڈ 21 سے 22 کے 18 سے زیادہ افسران کی ترقیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو گریڈ 22 میں ترقی دینے پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ وزیراعظم کے سیکرٹری اسد الرحمن گیلانی کے کیس کو بھی اجلاس میں ترقی کیلئے پیش کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پاور ڈویژن کے سیکرٹری راشد محمود کو بھی ترقی ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ ساتھ چیف سیکرٹری پنجاب زائد اختر زمان، چیئرمین ای او بی آئی خاقان مرتضیٰ، ایڈیشنل سیکرٹری انچارج پٹرولیم ڈویژن مومن آغا، ایڈیشنل سیکرٹری انچارج آئی ٹی محمد محمود اور سیکرٹری تعلیم وتربیت محی الدین احمد وانی کو اجلاس میں 22 ویں گریڈ میں ترقی دینے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع سے بتایا گیا ہے کہ اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں عطاء الرحمن، مصدق احمد خان، عثمان اختر باجوہ، عنبرین رضا، ندیم محبوب، جودت ایاز، ساجد بلوچ اور ارم بخاری کی ترقی پر غور کیا جائے گا۔ پولیس سروس سے تعلق رکھنے والے احسان صادق، عامر ذوالفقار خان، بی اے ناصر اور احمد مکرم کے علاوہ غلام رسول زاہد کو بھی 22 ویں گریڈ میں ترقی دینے کا جائزہ لیا جائےگا۔
 
Featured Thumbs
https://www.siasat.pk/data/files/s3/8shehbaz promotionksjdj.png