کچے کےڈاکوؤں سےروابط رکھنےوالےدرجنوں پولیس اہلکاروں کابطور سزا کراچی تبادلہ

9kakkrkpoliictabbdalal.png

ملک بھر میں کچے کے ڈاکوئوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کیلئے ڈاکوئوں کے محکمہ پولیس میں چھپے ہوئے سہولت کاروں کی خفیہ انکوائری کے بعد انہیں برطرف کرنے کے بجائے کراچی رینج میں ٹرانسفر کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔


ذرائع کے مطابق کچے کے ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن کے دوران انفارمیشن لیک ہوئی تھی جس کے بعد شکارپور میں تعینات پولیس اہلکاروں کی خفیہ طور پر انکوائری کا آغاز کیا گیا تھا جس میں پتا چلا کہ مبینہ طور پر وہی ڈاکوئوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1783817094347235375
ذرائع کا کہنا ہے کہ کچے کے ڈاکوئوں کے لیے مبینہ طور پر سہولت کاری کرنے کے الزام کے بعد 78 پولیس اہلکاروں کو برطرف کرنے کے بجائے شکارپور سے کراچی رینج میں ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔ انکوائری کے بعد پولیس اہلکاروں کو سزا یا نوکریوں سے برخاست کرنے کے بجائے کراچی میں ٹرانسفر کرنے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1783821141938774036
شکارپور میں کچے کے ڈاکوئوں کی سہولت کاری کرنے والے پولیس اہلکاروں کو کراچی ٹرانسفر کرنے سے وہاں پر پہلے ہی ڈاکوراج میں غیرمحفوظ زندگیاں گزارنے والے شہری مزید غیرمحفوظ ہو جائیں گے، جہاں پہلے ہی قتل کی وارداتوں بہت سی وارداتوں کے بعد شہری خوف وہراس میں جی رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1783708872496075228
ذرائع نے بتایا ہے کہ کچے کے ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن کے دوران یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ جس پولیس اہلکار پر بھی ڈاکوئوں سے رابطوں کا شبہ ہے ان کا تبادلہ شکارپور رینج سے دوسرے علاقوں میں کر دیا جائے۔ علاوہ ازیں سندھ بھر میں کچے کے ڈاکوئوں کے سہولت کار پولیس اہلکاروں کا سروے بھی جاری ہے جس کے بعد مزید پولیس اہلکاروں کے تبادلوں کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے اس بارے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان پولیس اہلکاروں کو شکارپور کے افسران کی طرف سے سرینڈر کیا گیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں ان کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پولیس اہلکاروں مختلف جرائم کی سرگرمیوں میں ملوث تھے اور کچھ اہلکار ایسے تھے جن کے رویہ کی شکایات تھیں، سنگین جرائم میں ملوث اہلکاروں کو سزائیں ان کے متعلقہ ضلع میں ہی دے دی جاتی ہیں۔
 

ranaji

President (40k+ posts)
کراچی والوں کو سزا دینے کے لئے پکے کے ڈاکوؤں نے کچے کے ڈاکوؤں کو کراچی بھیجاہے بس اتنی سی بات ہے
 

ranaji

President (40k+ posts)
پہلے حکومت میں بیٹھے پکے کے ڈاکوؤں کو اپنی ہدایات اندرون سندھ میں اپنے ہر کاروں کو بھیج کر یا کسی کو جاکر کہنا پڑتا تھا اب براہ راست کابینہ سے رابطہ رہے گا