آئندہ 2023میں کسی بھی حکومت کو آئی ایم ایف میں جانا نہیں پڑے گا:مزمل اسلم

muzamil-asalam-2023.jpg


2023میں آئی ایم ایف کے پروگرام میں نہیں جانا پڑے گا، مزمل اسلم کا دعویٰ

ایکسپریس نیو زکے پروگرام کل تک ود جاوید چوہدری میں میزبان نے ماہر معاشیات ڈاکٹر فرخ سلیم اور وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم سے گفتگو کی، میزبان نے ملکی معیشت کے بارے میں پوچھا کہ کیا ملکی معیشت اور صورتحال ٹھیک ہوجائے گی؟

ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم یا قانون کا حوالہ دینا صحیح نہیں، اٹھارہویں ترمیم نہیں روکتی کہ دوہزار چارسوارب کا گردشی قرضہ کھرب کردیا،اور اس کا کوئی حل نکالیں،یہ آپ کو قانون نہیں روک رہاہے،گیس کی دو ڈھائی ارب ڈالر کی چوری ہوجاتی ہے اس ملک کے اندر اور کسی قسم کا کوئی قانون پی ٹی آئی حکومت کو نہیں روکتا کہ چوری ختم کردیں۔


ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا کہ معیشت کے لحاظ سے حکومت فیل ہورہی ہے، جس کے جواب پر پروگرام میں شریک وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہا کہ ہماری معیشت دوہزار تیئیس میں اتنی اچھی ہو جائے گی کے آئی ایم ایف پروگرام میں نہیں جانا پڑے گا۔

مزمل اسلم نے مزید کہا کہ قرضے تو کسی بھی ملک کے ختم نہیں ہوسکتے لیکن اتنا بتا دیں کے دوہزار تیئیس میں آئندہ کسی بھی حکومت کو آئی ایم ایف میں جانا نہیں پڑے گا، ہم اپنے ذرائع سے ہی قرضوں کی ادائیگی کرتے رہیں گے۔

مزمل اسلم نے چین کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ چین جس نے امریکا کو تین ٹریلین ڈالر امریکا کو قرضہ دیا ہوا ہے،اس کابھی جی ڈی پی اسی فیصد ہے،لیکن بس بات اچھی یہ ہے کہ اب ہمیں آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاناپڑے گا کیونکہ معیشت اتنی بہتر ہوجائے گی کہ قرضے اتارنا آسان ہوجائے گا۔

مزمل اسلم نے سابق حکومتوں پر تنقید کی کہ کسی اور کی حکومت کی ذمہ داری نہیں لیتا کہ وہ آئے اور ایک سال بعد آئی کے پاس چلی جائے لیکن حکومت کے پہلے دن تو آئی ایم ایف کے پاس جانا نہیں پڑے گا، بعد میں گڑ بڑ کردی جائے تو کہہ نہیں سکتا۔

دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سابق چیئرمین شبر زیدی کہتے ہیں کہ ملک دیوالیہ ہوگیا ہمیں یہ تسلیم کرنا ہوگا،معیشت میں کامیابی اور ملک میں تبدیلی کی باتیں درست نہیں، ہم دیوالیہ پن کو تسلیم کرکے ہی آگے بڑھ سکتے ہیں۔
 

Masud Rajaa

Siasat member
INSHALLAH

Khan just needed sometime to clean the mess created by sharifs and zardari

only good times ahead for Pakistan IA