Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
شیخ وقاص اکرم نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں پولیس کی بھاری بھر کم نفری اور بھاری مشینری موجود ہے جو مبین عارف جٹ کا فارم ہاؤس گرانے کیلئے استعمال کی جارہی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ گجرانوالہ سے خرم دستگیر کو شکست دینے والے مبین عارف جٹ کے فارم ہاوس پر آج پھر پولیس کی ریڈ اور بھاری مشینری کے ساتھ فارم ہاوس کو لگتا ہے گرانے لگے ہیں خاندان پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سارا کاروبار بند ۔۔ایک ہزار ملازمین بے روزگار۔ سارا خاندان بے گھر ہو گیا ہے
https://twitter.com/x/status/1844833980207767765
ایڈووکیٹ نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ مبین عارف جٹ کے کاروبار پر حملہ کرکے اسے سیل کردیا گیا، ایم این اے شفقت اعوان کی فیملی اور کاروبار پر حملہ کیا گیا مقصد صرف ان کو ڈرانا اور آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ لینا ہے، یہ سب قاضی فائز عیسیٰ کے 63 اے کے فیصلے کے نتیجے میں ہو رہا ہے،
https://twitter.com/x/status/1844768013897154598
خدیجہ صدیقی کا کہنا تھا کہ مبین عارف کی فیکٹری 19.5 ملین ڈالر کی ایکسپورٹر ہے، پاکستان کے بڑے ایکسپورٹر میں شامل ہیں، ملک کی معیشت تو خسارے مَیں ہے، لیکن بس لوگوں کے کاروبار گھر تباہ کرنے پر تلے ہیں! خان کے وفادار
https://twitter.com/x/status/1844819450509594636
عمر ایوب نے کہا کہ مبین عارف جٹ، شفقت اعوان، جاوید وڑائچ کے گھروں پر پولیس نے حملے کیے، ان کا مقصد ان کو اغواء کرکے ان کو ٹارچر کرنا اور آئینی ترمیم کیلئے ووٹ لینا ہے،
https://twitter.com/x/status/1844923230693261564
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/Be7GfkA.jpeg