QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)
ہر طرف غصہ ،نفرت ،لاتعلقی،بے حسی اور بے زاری کا دور دورہ ہے۔ ہر کوئی اپنے آپ سے غرض رکھنا چاہتا ہے۔ دوسروں سے لاتعلقی،بے زاری ۔اپنوں سے ،غیروں سے ،چیزوں سے ،ماحول سے غرض ہر چیز سے بے زاری ،لاتعلقی، بے حسی ۔ آخر کیوں ؟۔

اسکی وجہ لوگ زندگی کی تیز رفتاری کو قرار دیتے ہیں ۔ ہمارے پاس اپنے لئے وقت نہیں بچا۔ تو خدا کے لیے کہاں سے وقت نکالیں گے۔ ہم پانچ وقت کی نمازاور بعض جمعہ یا عیدین کے دو فرائض پڑھ کر سمجھتے ہیں کہ ہم نے مسلمان ہونے کا حق ادا کردیا۔

عیسائیت کی طرح ہم اسلام کو مسجد کے اندر محصور کر دینا چاہتے ہیں ۔ حالانکہ زبانی طور پر "دینِ فطرت " کا راگ ہر کوئی الاپتا ہے مگر عمل کوئی نہیں ۔ یاد رکھیں اسلام آپ کی رگوں میں لہو بن کر دوڑتا ہے جب آپ زندگی سے اسلام کو نکالیں گے تو اپنے آپ سے گویا دستبردار ہونگے جس کا نتیجہ یہ ہی ہوگا جو آج ہے۔

کتنے چھوٹے چھوٹے اعمال ہیں جو ہم بھولتے جارہے ہیں ۔ جن پر کوئی توانائی خرچ نہیں ہوتی مگر کوئی دھیان تو کرے۔ میں واعظوں کی طرح مسواک کرنے،داڑھی رکھنے یا شلوار کو ٹخنوں سے اونچا کرنے کی بات نہیں کررہا ۔ بلاشبہ انکی اپنی اہمیت ہے مگر یہاں بات رویوں کو درست کرنے کی ہو رہی ہے۔

عام زندگی میں ہم ہر اس شخص کے شکر گزار ہوتے ہیں جو ہم پر کوئی چھوٹا سا بھی احسان کرے۔ مگر ہم اپنے سب سے بڑے محسن کو بھولتے جارہے ہیں ۔رسمی طور پر تو اسکا شکر ہر کوئی ادا کرتا ہے جیسے :

"اسلم بھائی کیا حال ہے"

"اللہ کا شکر ہے ارشد بھائی "

"کاروبار کا سنائیں"

"بس یار نہ ہی پوچھو بس گھسیٹ رہے ہیں"

عجیب بات ہے نا۔ ایک طرف تو اللہ کا شکر دوسری طرف شکوہ۔یہ عام سی بات ہے کوئی بھی اپنی طرزِ زندگی سے مطمئن نہیں ۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ ہم شکر نہیں کرتے۔ سوچیں اللہ جس کی رحمت لمحہ لمحہ ،ہر سانس کے ساتھ ہم پر برس رہی ہے وہ تھکتا نہیں ہمیں نوازتا اور ہم،اس کا شکر بھی ادا نہیں کرسکتے؟ مگر اس سے کیا ہوگا؟ شائد یہ سوال کچھ دلوں میں اٹھے تو اس سے یہ ہو گا کہ آپ کے ہر اس کام میں برکت دے دی جائے گی جس بارے شکر کیا جائے۔ شکر کا اصول ہے کہ جس بارے یہ کیا جائے اللہ اس کام میں بڑہوتری دے دیتے ہیں ۔ تو احساس رکھیں کہ کوئی ہے جس کی رحمت ہر لمحہ ہم پر سایہ فگن ہے۔ جب یہ احساس رہے گا تو شکر گزاری کے جذبات بھی پیدا ہو نگے اور شکر کے چند الفاظ ہماری زندگیوں میں انقلاب لے آئینگے کہ ہم پر خدا کی رحمت ہو گی۔ اور جس پراس کی رحمت ہو وہ بھلا کبھی ناکام ،بے بس ، مجبور ، پریشان ،بے زار ہوسکتا ہے ؟

نہیں کبھی نہیں ۔

تو آئیے شکر ادا کریں ۔

یا اللہ تیرا شکر ہے تو نے ہمیں مسلمان بنایا۔
یا اللہ تیرا شکر ہے تو نے ہمیں محمد کا امتی بنایا۔
یا اللہ تیرا شکر ہے تو نے ہمیں بغیر عیب کے پیدا کیا۔
یا اللہ تیرا شکر ہے تو نے ہمیں لاکھوں سے بہتر زندگی دی۔
یا اللہ تیرا شکر ہے تو نے ہمیں پاکستان عطاءکیا۔
یا اللہ تیرا شکر ہے تو نے ہمیں رزق دیا۔
یا اللہ تیرا شکر ہے ۔
یا اللہ تیرا شکر ہے۔
آئیے آئندہ سے شکر کرنے کا عہد کریں اللہ ہمیں شکر کرنے کی توفیق دے آمین۔
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Thanks , jazak Allah , Please add one more sentence...because it is also true...

یا اللہ تیرا شکر ہے تو نے ہمیں کینیڈا میں جگہ دی:alhamd:
 
dukelondon

Senator (1k+ posts)
یا اللہ تیرا شکر ہے تو نے ہمیں کینیڈا میں جگہ دی:alhamd:

You have hit the nail on the head. Muna.fiqeen ki kami nahi hai hamari qaum mein. Ye wahi loag hain har us Musalmaan ko Kaafir kehtay hain jo in kay tang nazar aur ghalat Islamic interpretation ko nahi maanta. Canada mein baith kar bari bari batein kartay hain. Deen kay thakaydaar.
 
QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)
You have hit the nail on the head. Muna.fiqeen ki kami nahi hai hamari qaum mein. Ye wahi loag hain har us Musalmaan ko Kaafir kehtay hain jo in kay tang nazar aur ghalat Islamic interpretation ko nahi maanta. Canada mein baith kar bari bari batein kartay hain. Deen kay thakaydaar.
images
 
alibaba222

Minister (2k+ posts)
1 more add plz sheytan terya shuker he hamy internet ke saholat ata ke werna ham lerkeoo say live chat kesy kerty ,ham larky say lerki oor lerky say lerki kesy banty, ham fake video bana ker islam ko maskh kesy kerty,ham azadi oor tarqi key nam per fahashi kesy pehlaty,ager ham internet ka sahee istamal kerty tu ham aaj sahee insan hoty,ham fashion key nam per nagi ortey kesy dekhty( ya Allah hamy sahee insan oor muslamn bana ta key ham internet ka istamal tery deen key ley ker saky)
Thanks , jazak Allah , Please add one more sentence...because it is also true...
تو آئیے شکر ادا کریں ۔

یا اللہ تیرا شکر ہے تو نے ہمیں مسلمان بنایا۔
یا اللہ تیرا شکر ہے تو نے ہمیں محمد کا امتی بنایا۔
یا اللہ تیرا شکر ہے تو نے ہمیں بغیر عیب کے پیدا کیا۔
یا اللہ تیرا شکر ہے تو نے ہمیں لاکھوں سے بہتر زندگی دی۔
یا اللہ تیرا شکر ہے تو نے ہمیں پاکستان عطاءکیا۔
یا اللہ تیرا شکر ہے تو نے ہمیں رزق دیا۔
یا اللہ تیرا شکر ہے ۔
یا اللہ تیرا شکر ہے۔
آئیے آئندہ سے شکر کرنے کا عہد کریں اللہ ہمیں شکر کرنے کی توفیق دے آمین۔
یا اللہ تیرا شکر ہے تو نے ہمیں کینیڈا میں جگہ دی:alhamd:
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
We should be realistic....I always think about Surah Quraish...Kia bat he Allah Tala ki, Subhan Allah...
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

لِإِيلَافِ قُرَيْشٍ ﴿١﴾ إِيلَافِهِمْ رِحْلَةَ الشِّتَاءِ وَالصَّيْفِ ﴿٢﴾ فَلْيَعْبُدُوا رَبَّ هَـٰذَا الْبَيْتِ ﴿٣﴾ الَّذِي أَطْعَمَهُم مِّن جُوعٍ وَآمَنَهُم مِّنْ خَوْفٍ ﴿٤﴾

The people living in UK , Canada US UAE , Saudia , should thank to Allah for their easy life...and prey for Allah tala for Pakistan and Islam,

and they do I am sure...
 
Last edited: