
آئی ئی پی پيز کی مہنگی بجلی کے معاملے پر وزير توانائی اور سابق نگراں وزير تجارت آمنے سامنے
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری پر وار کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے کہا کہ آئی پی پیز معاہدوں کے باعث عوام سے 200 ارب روپے کی ادائیگیاں وصول کی گئیں اور ی پیسے فضول میں دئیے جارہے ہیں۔
انہوں نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اپنی نااہلی، بدانتظامی اور کرپشن کو ریفارم اور آئی ایم ایف کا نام دے دیا ہے۔ پچھلے 2 سالوں میں آئی پی پیز کے ذریعے 23 ہزار400 میگاواٹ کی بجلی پیداوار کا 50 فیصد سے بھی کم استعمال ہوا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1813365861052567700
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی پی پی پاور پلانٹس نے گزشتہ 2 سالوں میں اپنی پوری صلاحیت کا صرف 25 فیصد استعمال کیا ہے۔ بند اور جزوی چلنے والے پاور پلانٹس کے لیے زائد ادائیگی تقریباً 1 ٹریلین روپے ہے۔
اس سے قبل اویس لغاری نے گوہر اعجاز پر طنز کیا اور انہیں لاعلم وزیر قرار دیا اور کہا کہ سابق بے خبر وزیر تجارت! 35 سال مایوس کن اور بیمار منصوبہ بندی ہوتی رہی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہم بجلی معاہدوں پر آئی پی پیز کے خلاف یکطرفہ کارروائی نہیں کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئی پی پیز معاہدوں پر گارنٹی دے رکھی ہے، ہم خسارے والی پاور کمپنیوں اور اداروں کی نجکاری کی طرف جارہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/gohai11hh11.jpg