
وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کے مفاد کے لئے اہم اقدام اٹھالیا, وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کے مفاد میں کسی جرم کے خدشہ کے پیش نظر ایک حساس ادارے کے نامزد افسر کو کال یا میسج میں مداخلت یا کال کو ٹریس کرنے کا اختیار دینے کی منظوری دیدی ۔
https://twitter.com/x/status/1810529119337078834
ذرائع کے مطابق کابینہ نے سرکو لیشن کے ذ ریعے سمری کی منظوری دی ، کابینہ نے یہ نامزدگی کا اختیار پا کستان ٹیلی کمیو نیکیشن ایکٹ 1996 کے سیکشن 54 کے تحت دیا,ایجنسی جس افسر کو نامزد کرے گی وہ گریڈ اٹھارہ سے کم درجے کا نہیں ہو گا۔
سیکشن 54کے تحت وفاقی حکومت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ قومی سلامتی کے مفاد یا کسی بھی جرم کے اندیشہ کے تحت کسی فردکو نامزد کرے کہ وہ کسی بھی ٹیلی کمیو نیکیشن سسٹم کے ذریعے کالز یا میسجز میں مداخلت کرسکتا ہے یا کال کا سراغ لگا سکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1810527524050330047
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں سیکیورٹی کا تعلق ملک کی معاشی صورتحال سے ہے، پیپلز پارٹی نے ملک میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے علاوہ قومی سلامتی سے متعلق امور پر سیاسی اتفاق کےلیے اصولی طور پر حکومت کی طرف سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1810425138233647366 https://twitter.com/x/status/1810348492390330576 https://twitter.com/x/status/1810715799310475688 https://twitter.com/x/status/1810549635108491683
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/phon1h1h11i.jpg
Last edited by a moderator: