آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر کا مصطفیٰ نواز کوفون،اعظم سواتی سے متعلق کیا کہا؟

mustafa-nawaz-khokar-azam-swatiiiiiii.jpg


پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ انہیں آئی ایس آئی کے ایک بریگیڈیئر کا فون آیا اس نے کہا ہے اعظم سواتی کی ویڈیو کے ساتھ ان کے ادارے کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی پی رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ آئی ایس آئی کے افسر کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو ڈارک ویب پر بنائی گئی ہے۔ سینیٹر مصطفیٰ نواز کا کہنا ہے کہ انہوں نے حساس ادارے کے افسر سے کہا کہ یہ مجھے نہیں اعظم سواتی کو بتاؤ۔

https://twitter.com/x/status/1588836691410038789
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ میں اپنے ساتھی سینیٹر کے ساتھ اسی طرح کھڑا ہوں جیسے پاک فوج میجر جنرل فیصل نصیر کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہ بھی یاد دلایا کہ میں وہ شخص ہوں جس نے سینیٹ الیکشن میں کیمرے ڈھونڈ لیے تھے جب ایوان کا تقدس پامال کیا جانے والا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1588836860088168448
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے یہ بھی کہا کہ میں جانتا ہوں کہ یہ سارا کام کس طرح ہوتا ہے۔ اگر آپ کو میری اس بات سے مسئلہ ہے تو میرے خلاف مقدمہ درج کرا دیں میں اس کا خیرمقدم کروں گا۔

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ اعظم سواتی صاحب کا یہ کلپ چیئرمین سینیٹ اور تمام پارلیمان کے منہ پر طمانچہ ہے۔ کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ ہماری انٹیلی جنس والے اس حد تک جائیں گے اور ہماری دینی، معاشرتی اخلاقیات کی اس طرح دھجیاں بکھیر دیں گے، کسی کی عزت نفس محفوظ نہیں۔

https://twitter.com/x/status/1588814194161360896
 

pkpatriot

Chief Minister (5k+ posts)
Nawaz khokar is only one of the few statesmen who are condemning the un democratic things in past few months.
 

Sar phra Dewanah

Senator (1k+ posts)
ملک اس وقت موروثی غنڈوں اور بد معاشیہ کی گرفت میں ہے .سیسیلیں مافیا کا راج عروج پر ہے . آڈیو اور ویڈیو کی بلیک میلنگ نے ہر نسل کے چیف کو چوہا بنا ڈالا ہے . الله پاک حفاظت فرمائے . آمین