آئی ایم ایف مذاکرات، روپے کی قدر مزید گرنے کا امکان نہیں،وزیر خزانہ

dolalah1121.jpg


وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپےکی قدر مزید گرنے کا امکان نہیں ،بلوم برگ حکام سے گفتگو اور امریکی معاون وزیر خارجہ ڈونلڈ لو سمیت امریکی حکام سے واشنگٹن میں ملاقاتوں کے دوران کہا زرمبادلہ ذخائر مضبوط اور ترسیلات میں اضافہ ہورہا ہے.

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور بلوم برگ حکام کے درمیان راؤنڈ ٹیبل اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی معیشت سمیت دیگر امور پر بات کی گئی،اس دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمضبوط اور شرح تبادلہ مستحکم ہیں، آنے والے برسوں میں معاشی شرح نمو 4 فیصد سے تجاوز کرجائے گی.

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مئی میں متوقع ہے، روپے کی قدر میں سالانہ روایتی 6 سے8 فیصد سےزیادہ کمی کا کوئی جواز نہیں، ترسیلات زر اوربرآمدات میں اضافہ ہورہا ہے.


دریں اثنا اسسٹنٹ سیکرٹری مسٹر ڈونالڈ لواور پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری آف یو ایس اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ مسز الزبتھ ہورسٹ نے ان سے ورلڈ بینک کے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی تاکہ واشنگٹن میں پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے سیاسی عزم کو اجاگر کیا جا سکے.

وزیر خزانہ نے پاکستان سٹاف ایسوسی ایشن آف ورلڈ بینک-آئی ایم ایف سے بھی ملاقات کی اور انہیں حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کے بارے میں بتایا ، ڈوئچے بینک کے نمائندوں سے ملاقات میں وزیر نے بینک کی جانب سے ماضی میں حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کے طریقے کو سراہا۔

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے نئے قرض کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ جون کے آخر یا جولائی کے اوائل میں متوقع ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں سالانہ روایتی 6 سے 8 فیصد سے زیادہ کمی کا کوئی جواز نہیں، روپے کی قدر میں مزید کمی کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔

پاکستان کے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ماضی میں ہوئے معاہدوں کے ساتھ روپے کی بے قدری ہوتی رہی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپے کی قدر مزید گرنے کا امکان نہیں، اب پاکستانی روپے کی قدر میں اب سالانہ روایتی کمی 6 سے 8 فیصد سے زائد نہیں ہو گی,وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئی حکومت کی زراعت، آئی ٹی اور صنعت پر توجہ ہے، ترسیلاتِ زر اور برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ زرِ مبادلہ ذخائر مضبوط اور شرحِ تبادلہ مستحکم ہے، پاکستان کی معاشی نمو آئند چند سال میں 4 فیصد سے تجاوز کر جانے کی امید ہے, آئی ایم ایف کے مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے ڈائریکٹر جیہاد ایزور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ پاکستان کی سپورٹ کے لئے تیار ہے، تاہم نئے پروگرام کے سائز سے زیادہ سے اہم اصلاحات کا پیکیج ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسٹیج پر اصلاحات کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان ترقی کیلئے اپنی مکمل استعداد حاصل کرسکے۔