آئی ایم ایف کو کوئی خط نہیں لکھا،تیمور جھگڑا کی خبروں کی تردید

12imfkokoikhatnelikha.jpg

وفاقی حکومت کی طرف سے کیے گئے وعدوں کا پاس نہیں رکھا گیا، وفاقی حکومت کی طرف 100 ارب روپے مجموعی طور پر واجب الادا ہیں۔ نجی ٹی وی چینل پر چلنے والی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ و صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے کی بحالی کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ملک کے مفاد میں کیے تھے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے کیے گئے وعدوں کا پاس نہیں رکھا گیا، وفاقی حکومت کی طرف 100 ارب روپے مجموعی طور پر واجب الادا ہیں۔ نجی ٹی وی چینل پر چلنے والی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔

https://twitter.com/x/status/1563201491829022720
خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ و صحت تیمور سلیم جھگڑا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو لکھے گئے خط کو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: اس امپورٹڈ حکومت کو دشمنوں کی ضرورت نہیں، ان کی اپنی پارٹی کی تنظیمی ڈھانچہ اور میڈیا میں موجود ان کے چمچے ان کی اپنی تباہی کے لیے کافی ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت کو آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ہم نے آئی ایم ایف کو نہیں وفاقی وزیر خزانہ کو خط لکھا۔

https://twitter.com/x/status/1563209685800747009
انہوں نے لکھا کہ: میری آخری بار وفاقی وزیر خزانہ سے 5 جولائی کو ملاقات ہوئی تھی اور میں نے اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا۔ کے پی کے حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کی بحالی کیلئے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط وفاقی حکومت سے موجود اختلافات کے باوجود ملک کے مفاد میں کیے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کی منظوری کو ذاتی طور پر یقینی بنایا تھا۔ انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ کو پچھلے ماہ لکھے گئے خط کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: کے پی کے حکومت کے مالی مسائل حل کرنے کیلئے بار بار کوششیں کرنے کے بعد آج دوبارہ خط لکھا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1563213606656692226
معروف صحافی وتجزیہ کار طلعت حسین نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ: عمران خان نے کے پی حکومت کو آئی ایم ایف سے معاہدہ روکنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ تیمور سلیم جھگڑا کے خط سے معاہدے کے مکمل ہونے میں تکنیکی مسائل پیدا کر سکتا ہے۔ فواد چوہدری نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس سب کا مقصد "عام انتخابات" کروانا ہے۔ امریکا، یورپی یونین، چین، سائوتھ افریقہ سے تعلقات خراب ہونے کے بعد اب آئی ایم ایف عمران کی سیاسی بساط بن چکا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1563239985104375809
معروف صحافی و سینئر تجزیہ کار مرتضی علی شاہ نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی ایک خبر کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹر پیغام میں لکھا تھا کہ: آئی ایم ایف پروگرام خطرے میں پڑ گیا ہے کیونکہ کے پی حکومت نے صوبائی سرپلس کا وعدہ واپس لے لیا۔

وزیر خزانہ و صحت تیمور سلیم جھگڑا نے میڈیا پر چلنے والی خبروں کے حوالے سے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: خیبرپختونخوا حکومت وفاق کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے لیکن یہاں چند چمچے ہیں جنہوں نے آئی ایم ایف کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہو گی یہ ملک کیلئے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا پیمرا ایکشن میں آئے گا؟