آخر کھجلی تو ہوتی ہے By Noman Alam

Noman Alam

Politcal Worker (100+ posts)

آخر کھجلی تو ہوتی ہے
by Noman Alam

از نعمان عالم ، خارکوف ، یوکرین مورخہ انتیس مارچ سن دو ہزار تیرہ

انسان غلطیوں کا پتلا ہے لیکن وہ کیا ہے کہ اس غلطیوں کے پتلے کو صرف دوسرے پتلون کی غلاظت ہی نظر آتی ہے ، یہ فطرت انسانی ہے ، دنیا میں بہت ہی کم انسان ایسے گزرے ہیں جو اپنی غلطیوں کو برملا مان کر کوئی سبق سیکھ چکتے ہوں
وطن عزیز میں انیس سو چھپن سے سے کر اب تک بیشمار مافیاؤں نے جنم لیا ، جن میں سب سے پہلا ناسور صدر ایوب خان کی بدولت معرض وجود میں آیا ، یہ وہ وقت تھا جب مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح الیکشن لڑنے کی تیاریوں میں مصروف تھیں اور موچھوں والی سرکار یعنی ایوب خان کی موچھوں کو انکا برسر اقتدار آنا بہت چبھنے لگا ، محترم خود ساختہ فیلڈ مارشل نے ایسا چکر چلایا کہ سب تر بتر ہو گے یہ ناسور ایجنسیوں کی سیاست میں پہلے اقدام کا ، پاکستان کا پہلا مافیا ، کوئی شخص اتنی بلندیوں پر ہونے کے باوجود اتنی گھٹیا حرکت کر سکتا ہے تو اس کی مثالیں صرف اور صرف پاکستان میں ہی ملتی ہیں

پاکستان کا دوسرا مافیا فوج ہی نے تخلیق کیا ، جب لوگوں کو بدھو بنانا مقصود ہوا تو ہمارے جرنیلوں کو نظریہ اسلام المعروف نفاز شریعت سوجھا ، جو مولوی قران کے بجاے اپنے ہی بڑوں کی کتابیں پڑھ پڑھ کر عالم فاضل کہلوانا پسند کرتے تھے ، انہی کو جرنیلوں نے کنگھی کروا کے ٹی وی پر لا بٹھایا اور انھوں نے لمبی لمبی دعائیں پڑھ کر اور حب الرسول کے واقعات سنا سنا کر ہم پر اپنے ذاتی اسلام کی کالی پٹی باندھ ڈالی ، جو اب تک بندھی ہوئی ہے

تیسرا مافیا بھی البتہ فوج اور امریکا دونوں کا مقروض ہے ، لیکن بوجہ ایجنسیوں کے بدنام بہت ہے ، یہ ہیں سیاست دان ، جو اگر کسی کرسی پر بیٹھ جاتے ہیں ، تو اپنی کرسی کی بقا کی جنگ لڑتے ہیں ، اگر وہ کچھ کرنا بھی چاہیں یا تو انکو فوج کی چاپلوسی سے وقت نہیں ملتا ، اگر وقت ملتا ہے تو اتنے زیادہ پیسے دیکھ کر پیٹ نہیں بھرتا ، مرے نزدیک یہ بہت ہی مزولوم شہزادے ہیں ، یوں کہ لیں جیسا کہ مغل ادوار میں مغل بادشاہ اپنے برادر نسبتی جسکو ہم عام زبان میں " سالہ " بھی کہتے ہیں ، وہی سلوک سیاست دانوں کے ساتھ ہماری ایجنسیاں کرتی ہیں

چوتھا مافیا بلکل نیا ہے ، اور یہ ہے ایم اے پاس جاہلوں کا ، یعنی ٹی وی میزبانوں کا ، مقابلہ بڑا سخت ہے اور وقت بہت کم ، جو زیادہ چیخا اسکے آگے نکلنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں ، ایک بات جو میں نے نوٹ کی ہے ، سواۓ اکا دکا لوگوں کے یہ سب ISI کی بھڑ بکریاں ہیں ، دن رات سیاست دانوں پر چیخ چیخ کر انکا نہ تو پیٹ بھرتا ہے ، نہ ہی جیب ، لیکن فوج کے بارے میں کچھ بولنے سے انکا کیرئر خاک میں مل جانے کا خدشہ ہے ، پھر ایک اور بات جو آپ سب واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں اور محسوس کر سکتے ہیں کہ انکی آپس میں بھی نہیں بنتی ، ایک دوسرے پر الزام تراشی کرنا انکا مشغلہ ہے اور دل و روح کو تسکین پہنچانے کا ذریعہ بھی

جب سے نجم سیٹھی کو وزیر اعلی پنجاب مقرر کیا گیا ہے ، سب کے پیٹ میں بل اٹھ رہے ہیں ، کھجلی تو ہوتی ہے بطور انسان یہ بات سمجھ میں آتی ہے ، لیکن اتنی بے حد اسکی سمجھ نہیں آتی
ابھی دو دن پہلے ہی ایک کالم پڑھا ، جس میں ایک مشہور اینکر نے اسی نجم سیٹھی پر اپنی خرافات کا اظہار کیا ہے جن کے ساتھ وہ کچھ ہی عرصہ پہلے کانفرنسوں میں مختلف پوز بنا بنا کر فوٹو کھنچواتے تھے ، تب نجم سیٹھی برا نہیں تھا ، کیونکہ وہ تو ایک سیڑھی تھا جس پر قدم رکھ کر یہ صاحب آپکی اور میری آنکھوں کے سامنے روزانہ امرودوں والے کی ملاوٹ اور گندے تیل کا رونا اس طرح روتے ہیں کہ ان جیسا درد نہ تو شاید آپکے دل میں ہے نہ ہی میرے دل میں ، پھر ووہی سوچتا ہوں ، کہ " آخر کھجلی تو ہوتی ہے "
 
PATRIOTIC_PAKISTANI

Minister (2k+ posts)
آپنے سارا الزام فوج کو دے دیا بھائی ، کالم اچھا الفاظ چنے ہوۓ پر یہ سمجھ نہیں آئی کے آپ نے میسج کیا دینا ہے . نجم سیٹھی صاحب کا قصیدہ کسی نے نہیں پڑا ہوگا . اور تصویروں کا کیا ہے ؟ سرد جنگ کے بعد بش اور گورباچو بھی ہاتھ ملا کے تصویریں کھینچتے رہے.
باکی فوج پتلے اس وقت خریدتی ہے جب یہ حکمران فار سیل کی نکر پہن کر گھومتے جھومتے پھرتے ہیں .

پچھلے پانچ برسوں میں کونسی فوج تھی کے جہمهوری بلونگڑوں نے مجھے اور آپکو پتھر کے زمانے میں پہنچا دیا ہے ؟ فوجی انکو پیدا کر کے اگر چھوڑ گے تھے تو پچھلی باری ہم ہی انکو لے کے آے تھے ،
 
Last edited:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
آئندہ کھجلی ہو تو کسی اور کی بجائے اپنی پینٹ کھجانا، ورنہ کھجلی ہوتی رہے گی اور دوسرے خام خواہ نشانہ بنتے رہیں گے
 
Last edited:

Noman Alam

Politcal Worker (100+ posts)
آئندہ کھجلی ہو تو کسی اور کی بجائے اپنی پینٹ کھجانا، ورنہ کھجلی ہوتی رہے گی اور دوسرے خام خواہ نشانہ بنتے رہیں گے

o bhai ghor se parho, mujay khujli nahee ho rahi , main to in anchors ki khujli ki bat kar raha hoon, army, molvi aur siasatdan kia kam the is kom ko bhudu bananany k liyae keh yeh anchors bhi maidan main a gai
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
o bhai ghor se parho, mujay khujli nahee ho rahi , main to in anchors ki khujli ki bat kar raha hoon, army, molvi aur siasatdan kia kam the is kom ko bhudu bananany k liyae keh yeh anchors bhi maidan main a gai

نجم سیٹھی بھی اینکر ہے

دوسری بات جمہوری مافیا بھی فوج کی ہی پیداوار ہے. بابائے جمہوریت کس کو ڈیڈی کہتے تھے؟ تخت لاہور کی بنیادیں کس نے رکھی؟ کراچی کا بھتہ خور مافیا کس نے بنایا؟ دس سالہ روشن خیال آمریت نے کن کن ماجھے ساجھوں کو وزیر اعظم اور وزارت اعلی کے جھولے دلوائے؟

Last edited:

Noman Alam

Politcal Worker (100+ posts)

نجم سیٹھی بھی اینکر ہے

دوسری بات جمہوری مافیا بھی فوج کی ہی پیداوار ہے. بابائے جمہوریت کس کو ڈیڈی کہتے تھے؟ تخت لاہور کی بنیادیں کس نے رکھی؟ کراچی کا بھتہ خور مافیا کس نے بنایا؟ دس سالہ روشن خیال آمریت نے کن کن ماجھے ساجھوں کو وزیر اعظم اور وزارت اعلی کے جھولے دلوائے؟

meri tarah dil jalay ho, pakistani jo in siasatdano ko theek karnay main lagay hain, aur bhi buray halat dekhainge, inko chahiyae, k ab jab koi vote mangnay ai, to yeh dekhay baghair k wo kitna shareef ya badmaash hai us se kahain keh pehlay kaam phir vote, yahan aisa hi hota hai, siasatdano ko theek karnay ka theka koi nahee leta, apna kam karwatay hain aur bas.......
 
تن ڈھاپنے کی اس وقت سوجھتی ہے جب پیٹ بھرا ہو. مافیا نے ہمیں اس مقام پر پہنچا دیا ہے جہاں ہماری سوچ سیورج، سڑکوں گلیوں کی تعمیر، سکولوں میں داخلے اور سیاسی بھرتیوں سے آگے جا ہی نہی سکتی

پھر بھی میری پارٹی زندہ باد تیری مردہ باد
 
Noman Alam

Politcal Worker (100+ posts)
تن ڈھاپنے کی اس وقت سوجھتی ہے جب پیٹ بھرا ہو. مافیا نے ہمیں اس مقام پر پہنچا دیا ہے جہاں ہماری سوچ سیورج، سڑکوں گلیوں کی تعمیر، سکولوں میں داخلے اور سیاسی بھرتیوں سے آگے جا ہی نہی سکتی

پھر بھی میری پارٹی زندہ باد تیری مردہ باد

bari ajeeb bat hai bhai, main ne kon si parti ka zikr kar dia, aj kal to jis party ko uthao har party main haramzaday ikhatay hain, waisay aps ki bat hai, main kisi party se affiliate nahee hoon , mujay allah is kalay dhanday se door hi rkahay
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
bari ajeeb bat hai bhai, main ne kon si parti ka zikr kar dia, aj kal to jis party ko uthao har party main haramzaday ikhatay hain, waisay aps ki bat hai, main kisi party se affiliate nahee hoon , mujay allah is kalay dhanday se door hi rkahay

بھائی میں ووٹر کی بات کر رہا ہوں