آزاد صدارتی نظام یا چوروں کا غلام نظام؟؟

Admiral

Chief Minister (5k+ posts)

فورم پر کئی طرح کے سوالات روزانہ آتے جاتے رہتے ہیں، چنانچہ ایک کافی پرانا سوال (جو ملکی تاریخ میں تو کافی پرانا ہے لیکن فورم کے حساب سے نیا ہی ہے) آپ کی خدمت میں حاضر ہے

آپ کی رائے میں پاکستان میں کون سا نظام زیادہ بہتر ہے
۔1۔ موجودہ پیچیدہ اور گلا سڑا، وزراٰ کی فوج ظفر موج پر مشتمل پارلیمانی نظام زیادہ بہتر ہے
(جس میں صوبائی، قومی اسمبلیوں میں ایک ہزار سے زیادہ قانون شکن قانون ساز براجمان ہیں، اور ان کے اوپر کروڑوں کی بولی لگا کر سینٹ کے ممبر بننے والے بھی، اور پھر سرِعام کہتے ہیں کرپشن پر ہمارا کوئی حق نہیں؟)
یا
۔2۔ صدارتی نظام جس میں۔۔
اول۔۔ برائے نام انتظامی و مالیاتی اختیار
والے قانون سازوں کی ایک قومی اسمبلی کے پاس قانون سازی اور صدر کے مواخذے کے علاوہ کوئی اختیار نہ ہو
دوئم ۔۔ مکمل طور پر
سیاسی ، فوجی ، صدارتی اور انتظامی مداخلت سے آزاد عدلیہ موجود ہو
سوئم۔۔ مکمل طور پر
سیاسی ، فوجی ، صدارتی اور انتظامی مداخلت سے آزاد پولیس موجود ہو
چہارم ۔۔ وزیروں والا ڈرامہ بند کیا جائے اور ریاست کے دیگر محکموں کی سربراہی " انگوٹھا چھاپ منتخب نمائندوں عرف وزراٰ " کی بجائے اہلیت اور قابلیت کے حساب سے متعین کیے گئے اہلکاروں کے پاس ہو (جیسے عدلیہ کا بااختیار سربراہ ایک جج، اور فوج کا بااختیار سربراہ ایک جنرل ہوتا ہے، اسی طرح دیگر انتظامی محکموں کے بااختیار سربراہان کو سیاسی مداخلت کے ذریعے بے اختیار کر کے وزیروں کے تھلے لگانے کی بجائے ان محکموں کا مختارِ کُل بنایا جائے جو عدلیہ کے سامنے جوابدہ ہوں) ؛

موڈریٹرز حضرات سے درخواست ہے کہ اگر مناسب سمجھیں تو اس تھریڈ کا سوالنامہ بنا کر فورم کے سرورق پر لگا رہنے دیں تا قتیکہ کہ لوگوں کے جوابات اور ان کی آرا سے اس تھریڈ کا پیٹ بھر جائے
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
نیت درست نا ہو تو کوئی بھی نظام درست نہیں، نظام خلافت بھی نہیں
 

ptilover788

MPA (400+ posts)
ganjo r zardari agar pm hn ya president karen gay to haram khori he na. we need person like raheel shareef and imran khan pher chahye presdential system ho ya parlimentry
 

Admiral

Chief Minister (5k+ posts)
نیت درست نا ہو تو کوئی بھی نظام درست نہیں، نظام خلافت بھی نہیں

نیتوں کا حال تو ربِ کائنات ہی جانتا ہے لیکن اس کی عطا کردہ نعمت (عقل)استعمال کر کے حرصِ انسانی سے پہنچنے والا نقصان کم کرنے کا اہتمام کرنے کی کوشش ہونی چاہیئے، چاہے نظامِ خلافت ہو یا نظامِ (پانچ سو کھوتے= ایک بندہ)۔
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
نیتوں کا حال تو ربِ کائنات ہی جانتا ہے لیکن اس کی عطا کردہ نعمت (عقل)استعمال کر کے حرصِ انسانی سے پہنچنے والا نقصان کم کرنے کا اہتمام کرنے کی کوشش ہونی چاہیئے، چاہے نظامِ خلافت ہو یا نظامِ (پانچ سو کھوتے= ایک بندہ)۔
پارلیمانی نظام برطانیہ میں کامیابی سے رواں دواں ہے. قوم کو نئے ٹرک کے پیچھے لگانے کی بجائے نیتیں درست کریں. سیاسی وابستگیوں کو سیاست دان کی بجائے اس کی کارکردگی سے مشروط کریں

صدارتی نظام خلافت کے قریب تر ہے، لیکن موجودہ حالات میں پارلیمانی نظام کی بجائے صدارتی نظام کا تجربہ آسمان سے گر کر کھجور میں اٹکنے کے برابر ہو گا. خرابی گاڑی میں نہیں ڈرائیور میں ہے. نظام پارلیمانی ہو یا صدارتی میوزیکل چیر انہی موروثی سیاستدانوں کے درمیان ہی کھیلی جائے گی
 
Last edited:

Galaxy

Chief Minister (5k+ posts)
I think Pakistan needs US type,but even better presidential system.Pakistan should be divided in to Divisions.Each division should have its Owen Governor,with only one house of governors in Islamabad.
 

xecutioner

Chief Minister (5k+ posts)
نیتوں کا حال تو ربِ کائنات ہی جانتا ہے لیکن اس کی عطا کردہ نعمت (عقل)استعمال کر کے حرصِ انسانی سے پہنچنے والا نقصان کم کرنے کا اہتمام کرنے کی کوشش ہونی چاہیئے، چاہے نظامِ خلافت ہو یا نظامِ (پانچ سو کھوتے= ایک بندہ)۔

us se bhi payari baat
 

Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
How would it be different with having a president than today's prime minister? Does NA has any powers today? isn't today it running like a presidential system too. Prime minister never comes to parliment and the parliment is hostage to Sharifs. All is one man show anyway. If you are thinking of lota-cracy to finish with presidential system then it won't change even then because a president would do his best to have a majority in NA and PAs. The only thing it will change is to give more wieghtage to JI and JUI who have many more votes than the seats they win. For example, JI has votes in each and every constituency but not enough to win. So in a presidential direct elections they will make pacts for more ministeries in return for their support for a candidate.
 
Last edited: