آصف زرداری کے شکار

maksyed

Siasat.pk - Blogger
آصف زرداری کے شکار

ظہیر احمد

آصف علی زرداری کو ان کے بڑے ناقدین بھی اس حوالے سے داد دینے پرمجبورہوگئے ہیں کہ انہوں نے سیاست کا ماہرشکاری ہونے کا ثبوت دیاہے۔ جب نواز لیگ اور ایم کیو ایم دونوں ایک ساتھ نشانے پرآئے تو انہوں نے صرف ایک فائرمیں دونوں کو چت کردیا۔ یہ بہترین ٹائمنگ کے ساتھ مفاہمت کی سیاست کے ہتھیارکو استعمال کرنے کا مظاہرہ تھا۔ تمام ترمنفی پہلووں کے باوجود یہ تسلیم کیاجانا چاہیے کہ وہ مہارت سے کھیل رہے ہیں شاید مہارت کا زیادہ احساس اس لیے بھی اجاگرہواکہ نوازشریف نے نرے بودے پن کا مظاہرہ کیاہے اور خود کو وہ اصلی اور مضبوط اپوزیشن لیڈربھی ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں.... اور دوسری بات یہ کہ اب سیاست حکمت وبصیرت دانائی دوراندیشی کی نہیں اور مدبرقائدین کے ہاتھوں سے نکل کر محض عہدے اقتداردولت اور مراعات کے لیے برسرپیکارایسے لوگوں کے ہاتھوں میں آگئی ہے جو اپنی خراب سے خراب بات کو فکرانگیز باورکرانے اورہرقسم کی بے اصولی کے اصول پر عمل پیرارہنے کو کامیابی جتانے کا فن جانتے ہیں۔تیسری بات یہ کہ ہرلحاظ سے ایک ناکام حکومت اور مسائل کے انبارکے باوجود فوج کی تائید اور رضامندی کے ساتھ امریکیوںکی خوشنودی کے ذریعہ حکومت کے مقررہ مدت تک برقرار رہنے کی ضمانت موجود ہے۔

یہ بات تو امریکیوںکے ماسٹرپلان کے عین مطابق ہے کہ پاکستان کے عوام معاشی لحاظ سے بدسے بدترصورت کاشکارہیں۔ ان کے لیے سماجی تعلیمی تجارتی مسائل کا پہاڑکھڑا ہوجائے لیکن جس مختصرسے طبقے کو حکومت اور سیاست کرنی ہے وہ پہلے سے زیادہ تنومند طاقتور بااثر اور بااختیاربن جائے۔ چنانچہ ایساہی ہورہاہے۔ پارلیمنٹ کے ذریعہ ایک نکمی اورناکام حکومت کو رخصت کرنے کا راستہ مسدود ہے۔ عدلیہ کی سرزنش انتباہ اور فیصلے صرف عدلیہ تک محدود ہوکررہ گئے ہیں اور کوئی نہیں ہے جو عدلیہ کی دانستہ بے توقیری پرتڑپ اٹھے۔فوج کی جانب سے بدترین حالات میں مداخلت کا امکان نہیں رہا کیونکہ اولاً فوج خود بہت سے مسائل کا شکارکردی گئی ہے اور دوم امریکا کی خطے میں موجودگی اور حد درجے مداخلت فوج کے ذریعہ حکومت کی تبدیلی کی اجازت نہیں دے گی۔اس پس منظرکے ساتھ آصف علی زرداری سیاست کے ایک ماہرکھلاڑی بن کر ابھرے ہیں۔ انہوں نے دیدہ ودانستہ پیداکردہ مسائل خصوصاً اپنے معتمدذوالفقارمرزاکے فن خطابت کا بہترین استعمال کرتے ہوئے ایم کیو ایم کو اس تیترکی طرح جس کے پاوں میں ڈور بندی ہوتی ہے اور جسے دیکھ کر اور دھوکا کھاکر دوسرا تیترنشانہ بننے کے لیے پاس آبیٹھتاہے پہلے یہ ماحول پیداکیاکہ ایم کیو ایم ناراض اور دورہوتی جائے اور جب نواز لیگ دھوکا کھاکر اس کے قریب آجائے تو ایک دم ڈور کھینچ لی جائے۔

آصف علی زرداری نے نوازلیگ کے لیے کارتوس ضائع کرنے کی زحمت بھی نہیں کی صرف ایم کیو ایم کو اپنی جانب اس طرح کھینچا کہ نوازلیگ خود بخود چت ہوگئی۔ نواز لیگ اور ایم کیو ایم دونوں حکومت مخالف اتحادی بنے تھے مگر اب انہیں ایک ساتھ رونے کی اجازت بھی نہیں ہے۔ ایم کیو ایم کا ماتم کدہ الگ ہے اور نواز لیگ اپنے زخم خود سہلارہی ہے۔کراچی میں اسلحہ بردارسیاست کے ذریعہ دھاک بٹھانے کی حکمت عملی میں ایم کیو ایم کو شاید دانستہ موقع فراہم کیاگیا تھا کہ وہ ذوالفقارمرزا کے آگ لگانے والے الفاظ کی بنیادپر کراچی تو کیا پورے سندھ میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے اور آصف زرداری کی حکومت بہت خسارے میں نظرآئے۔ لیکن اسی سرشاری میں پہلے ایک طرف مفاہمت کی سیاست کے ذریعہ ایم کیو ایم کو نوازلیگ سے الگ کیاگیا اور بہت تعریف وتوصیف کے ساتھ واپسی کے لیے تیارکیاگیا تو دوسری جانب مہاجرقومی موومنٹ سے ملیر لانڈھی کے وسیع علاقے میں مورچہ بندخوں ریز لڑائی کے ذریعہ ایسے موڑپرلاکھڑا کیاگیاکہ آگے بڑھے تو پیادوں سے مات اور پیچھے ہٹے تو شاہ سے شہ مات!۔اب کون کہہ سکتاہے کہ مہاجرپہلے سندھ میں پٹھانوں سے متصادم ہونے پنجابیوں سے جھگڑنے اور سندھیوں سے لڑنے کے بعد خود اپنے مہاجربھائیوں سے نہیں لڑرہے ہیں۔ یہ داغ تو لگنا تھا چنانچہ لگ گیا۔آصف زرداری نے جس طرح مفاہمت کی سیاست کے پتے کامیابی سے کھیلے ہیں اس کا نتیجہ اب سامنے آچکاہے۔ ایم کیو ایم کو آصف زرداری نے باربارناراض اور ہربار راضی با رضا کرکے اقتدارکی چوکھٹ کا ایسا خوشہ چیں ثابت کردیاہے کہ اب مستقبل میں صرف نوازلیگ ہی اس پربھروسہ کرنے سے نہیں کترائے گی بلکہ اپوزیشن کی کوئی پارٹی بھروسہ کرنے کو تیارنہیں ہوگی۔

آصف زرداری صرف ایم کیو ایم ہی نہیں قاف لیگ کے بھی خیرخواہ نہیں ہیں۔ لیکن اس کے باوجود کہ پیپلزپارٹی کے دوسری اورتیسری صف کے لیڈر کبھی کبھی اپنے اصل خیالات کے ساتھ چھلک پڑتے ہیں پیپلزپارٹی کا ان دونوں پارٹیوں کے بارے میں ارادہ اورعزم کیاہی؟ کاش یہ چوہدری شجاعت اور الطاف حسین جان سکتے۔ ان کی اہمیت اور مفاہمت کی سیاست کا واویلا صرف اس وقت تک ہے جب تک کہ نوازلیگ کو تنہاکرکے بالکل راستے سے نہیں ہٹادیاجاتا اور آصف زرداری بیک وقت پنجاب سندھ بلوچستان خیبرپختونخوا اور آزادکشمیرکی حکومتوں کے ساتھ مرکز میں ایک نئے اندازسے حکمرانی کا تخت نہیں بچھاتے ۔ پھر نہ کوئی سرزنش اور متنبہ کرنے والی عدلیہ ہوگی اور نہ مارشل لاءکی دعوت قبول کرنے والی فوجی قیادت رہے گی۔ 2012ءکے عام انتخابات اسی مطمع نظرکے ساتھ لڑے جائیں گے جس کی جھلک
2011ءمیں نظرآچکی ہے۔
 

fido82

Senator (1k+ posts)
True. He is maha bagairat but his one mistake will change the whole senerio. That's will be end of ppp forever.
 

drkjke

Chief Minister (5k+ posts)
asif zerdari is not some wise guy or genius as portrayed by this article,he is a stupid person....the reason his government is strong as ever is because still pervaiz kyani and merica are with him and supporting him,the day america and kyani choose another stooge than zerdari will be resting in his french palace
 

GreenMaple

Prime Minister (20k+ posts)
He is a master crook. He can fool some people some time, but not all people all the time.
 

ALI ARYAN

Senator (1k+ posts)
سیانا کوا ہمیشہ گھو کھاتا ہے . اب اس محاورے کے مصداق دیکھو زرداری کا وقت کب آتا ہے.
 

Rathore

Politcal Worker (100+ posts)
9af8d34ca3553e18a2abee33e53befb9.jpg
 

Killthecorrupts

Senator (1k+ posts)
All these parties and their leaders mentioned are corrupt and Zardari has done nothing special to control them. His actual success is getting control of Supreme court.
 

Killthecorrupts

Senator (1k+ posts)
To all MQM Supporters. Dont say anything against Zardari and his government. As usual , MQM will soon be joining the government, then it will be shameful for you people to defend Zardari & his government.
 

sarbakaf

Siasat.pk - Blogger
True. He is maha bagairat .

Altaf bhai es kay bhee ustaad hain .....maha bagairat ka title un kay liay reserve haii.....
daikhoo na lashoon per lashain hai aur altaf bhai govt ke hadian chaat rahay hain.....now what do u call him ....loyal , dog , kut-yapa, ya maha baighairat