آن لائن قرضہ ایپلی کیشنز کیلئے قوانین سخت، 25 ہزار سےزائد قرض دینےپرپابندی

1704259775525.png


ایس ای سی پی نے آن لائن قرضہ ایپلی کیشنز کیلئے قوانین مزید سخت کردیئے ہیں، نئی پابندیوں کے تحت 25 ہزار سے زائد قرض اور بھاری سود وصول کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ای سی اپی آن لائن قرضہ فراہم کرنے والی ایپلی کیشنز کی جانب سے صارفین سے اربوں روپے لوٹنے اور عوام کو جھانسہ دے کر قرض سے کئی گنا زیادہ سود وصول کرنے سے متعلق اطلاعات کے بعد نئے قوانین متعارف کروادیئے گئے ہیں۔

نئے قوانین کے تحت آن لائن کمپنی ایک صارف کو 25 ہزار سے زائد کا قرض فراہم نہیں کرسکتی،قرض واپسی کی صورت میں کمپنی صارف سے دوگنارقم وصول نہیں کرسکتی، دیئے گئے قرض پر کئی گنا سود لینے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نئے قوانین سے قبل کمپنیاں صارفین کو قرضہ دے کر 5 گنا سے زیادہ رقم وصول کرتی تھیں، نئے قوانین کے تحت ایک صارف بیک وقت تین کمپنیوں سے 75 ہزار روپے تک قرض لے سکتا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں مختلف آن لائن قرضہ فراہم کرنے والی کمپنیاں موبائل ایپلی کیشنز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے عوام کو جھانسہ دے کر قرضے فراہم کرکے کئی گنا سود وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ایسی کمپنیوں کے چنگل میں پھنسنے والےکچھ افراد نے تنگ آکر خود کشی جیسے سنگین قدم بھی اٹھائے ہیں جس کے بعد یہ معاملہ حکام کی نظروں میں آگیا ہے۔