آپ کیسے احتجاج سے روک سکتےہیں،انگلیاں توپھر اٹھیں گی:مبشرزیدی کامنیب کوجواب

mubashar-zaidi-ddr.jpg


اسلام آباد میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی پولیس کے افسران کے مابین ہوئی تلخ کلامی پر صحافی مبشر زیدی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت پاکستانی کوئی کیسے کسی کو احتجاج سے روک سکتا ہے؟ انگلیاں تو پھر اٹھیں گی۔

مذکورہ معاملے اینکر پرسن منیب فاروق نے تنقید کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پولیس افسر کو کہہ رہے ہیں "اپنے دائرے میں رہو" یہ پولیس افسر ریاست پاکستان کا ملازم ہے اور اپنی ڈیوٹی کر رہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1572784546248015872
منیب فاروق نے کہا کہ یہ آپ کا مرید یا مزارع نہیں ہے، شکر کریں کہ وہ آپ کی بدزبانی اور رعونت کو برداشت کر رہا ہے۔ اگر کوئی سر پھرا ہوتا تو آپ کی لفظی عزت افزائی کرنے میں منٹ تو دو ہی لگنے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1572621138404212737
جس پر مبشرزیدی نے کہا کہ منیب آپ خود وکیل ہیں کیا کسی کو احتجاج میں شرکت سے روکنا خلاف قانون نہیں؟ شاہ محمود نے جو کیا کیا آپ اور میں وہ نا کرتے اگر ہمیں روکا جاتا؟ میں قریشی صاحب کا ناقد تھا اور رہوں گا پر بحیثیت پاکستانی آپ کیسے کسی کو روک سکتے ہیں؟ انگلیاں تو پھر اٹھیں گی۔
 

Cape Kahloon

Chief Minister (5k+ posts)
Muneeb ke tab G band ho ge thee jab Meryam nay NAB per phtraro keya tha.
Tab Muneeb ko NAB Pakistan ka idara ne lagta tha.
Takay Takay kay leay apnay ap ko bechnay walay anchors.
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
مریم قطری محبوبہ جب نیب میں پتھراو کیا کرتی تھی تو اس وقت اس کا کوی ٹویٹ؟ انہوں نے چوروں کے لڑ لگے رہنے کا فیصلہ کیا ہے وہ اپوزیشن میں ہوں یا حکومت میں ظالم ہوں یا مظلوم مجرم ہوں یا قانون