آڈیولیکس کیس،انٹیلیجنس ایجنسیز کےحساس امور میں مداخلت نہیں کرتے،پی ایم آفس

3ausjhsleaksjjshdg.png

وزیراعظم آفس نے آڈیو لیکس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب جمع کروادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کی جانب سے عدالتی سوالات پر تحریری جواب جمع کروادیا گیا ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ شہریوں کے فون کالز ریکارڈنگ کا طریقہ کار موجود ہے، انٹیلی جنس ایجنسیز کے حساس روزمرہ امور میں وزیراعظم آفس کی جانب سے مداخلت نہیں کی جاتی کیونکہ ایسا کرنا قومی مفاد میں نہیں ہے۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم آفس انٹیلی جنس ایجنسیز سے عوامی مفاد میں آئین اور قانون کے تحت کام کرنے کی امید رکھتاہے، ایجنسیز کے کام اور آپریشنز کی تفصیل میں جانا ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات سے بچانے والی ایجنسیز کے مفاد میں نہیں ہے، ٹیلی فونک گفتگو کی ریکارڈنگ لیک ہونے کے معاملے پر اعلی سطحیٰ انکوائری کمیشن قائم کیا جاچکا ہے ۔

https://twitter.com/x/status/1721469472328798458
وزیراعظم آفس کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق شہریوں کی فون کالز کی ریکارڈنگ خفیہ اور محفوظ رکھنے کو یقینی بنانا ضروری ہے، ساتھ ہی یہ بات بھی یقینی بنانا ضروری ہے کہ ریکارڈ کی گئی گفتگو کسی اور مقصد کیلئے استعمال نا کی جائے، ٹیلی گراف ایکٹ1885 بھی پیغامات پڑھنے کیلئے حکومت کی اجازت کو لازم قرار دیتا ہے جبکہ پیکاآرڈیننس اور رولز کے تحت حاصل کیے گئے ڈیٹا یا ریکارڈ کو بھی خفیہ رکھنا لازم ہے۔

خیال رہے کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی جانب سے ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹس اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کے معاملے میں پارلیمانی کمیٹی میں طلبی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں، عدالت نے اس کیس میں وفاقی حکومت سے جواب طلب کررکھا تھا ، کیس کی سماعت 11 دسمبر کو ہوگی۔
 
Last edited:

Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)

Jab tak Pakistan ki Beghairat Awam —- Beghairati ka Sharbat Pi Kar soi rehay gi GHALEEZ GHULAM BEGHAIRAT GHUDDAR BUZDIL FOUJ Aur NOORAY MURDARI FAZLU KANJAR in Par hukamran rehain gay​

 

Altruist

Minister (2k+ posts)
Damn it, then why doesn't the state find out who has the capabilities and who does that?

Maryam Nawaz & co., or rouge army?
 

Termitenator

Senator (1k+ posts)
fact is, PM Imran Khan had a personal habbit of listening and watching Audio/Video Tapes provided and recorded by ISI & IB on his own direct instruction. Even after so many tries, he could not get dirt on Khawaja Asif and he has mad until he was kicked out
 

Back
Top