ابھی نندن بھی سرخرو نواز شریف بھی سرخرو، سوشل میڈیا صارفین کے مزاحیہ تبصرے

hci.jpg


بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھامن کو بھارت کی جانب سے صدارتی ایوارڈ ملنے پر سوشل میڈیا صارفین حیران ہیں کہ کس طرح بھارت اپنے شکست خوردہ پائلٹ کو اعزازات سے نواز رہا ہے جبکہ وہ بھارت کیلئے سبکی کا باعث بنا تھا۔

abhi.jpg


بھارت کی جانب سے ابھی نندن کو "ویرچکرا" ایوارڈ ملنے پر صارفین کا کہنا ہے کہ بھارت ہٹ دھرمی دکھا رہا ہے اور سمجھ رہا ہے کہ ابھی نندن بھی سرخرو ہوا ہے اگر یہ بات ہے تو اس طرح تو نواز شریف بھی سرخرو ہیں اور سزا کے دوران بہانا بنا کر لندن جا کر بیٹھ گئے ہیں۔



وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ’ابھی نندن کو ایوارڈ دے کر بھارتی ایوان صدر میں کامیڈی فلم کی شوٹنگ کا سین فلمایا گیا۔‘

https://twitter.com/x/status/1463006801163599875
سید عامر علی شاہ نے کہا کہ بھارت میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کھائے ہوئےایک پائلٹ ابھی نندن کو تمغے مل رہے ہیں وہ ابھی نندن جس نے بھارت کی عزت کو خاک میں ملا دیا اور پاکستان سے شکست کھائی، ویسے ہی کچھ ذہنی غلام پاکستان میں ایک مفرور مجرم کو سرخرو کروانے میں لگے ہیں جو کرپشن کی دنیا کا بے تاج بادشاہ ہے۔

https://twitter.com/x/status/1462812160996872200
ڈاکٹر فاطمہ خان نے کہا کہ یہ بھی نواز شریف کی طرح سرخرو ہوا ہے آج۔

https://twitter.com/x/status/1462913709752434694
سعدیہ اسد نے کہا کہ ابھی نندن بھی ایسے ہی سرخرو ہوا ہے جیسے نواز شریف ہر دو منٹ بعد بیٹی اور سوشل میڈیا کے ہاتھوں سرخرو ہوتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1462848627685081095
امجد خان نے لکھا کہ انڈیا والوں نے بھی صحیح نواز شریف والا کام پکڑا ہوا ہے، ہر دو مہینے بعد ان کا ابھی نندن سرخرو ہو جاتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1462876926545063936.
صحافی خاور گھمن نے کہا کہ طیارے پاکستانی پائلٹس نے گرائے اور بہادری کا انعام ابی نندن کو دیا جا رہا ہے۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

https://twitter.com/x/status/1463032748772261888
ہانی سید نے کہا کہ ابھی نندن سوچ رہا ہو گا کہ مجھے یقین نہیں آ رہا ہے کہ میری ایوارڈ کیلئے سلیکشن ہو گئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1462876402907115526
ایک صارف نے کہا کہ ابھی نندن خود سوچ رہا ہوگا کہ وہ کوئی ہیرو تو نہیں مگر بھارتی حکومت کہ رہی ہے کہ وہ ہے، اس کو پتہ نہیں ہے لیکن وہ ہیرو ہے۔

https://twitter.com/x/status/1463035981737648128
 
Last edited by a moderator: