اثاثوں میں توشہ خانہ تحائف ظاہر نا کرنے والے اراکین کو نوٹسز جاری

national-as-toshakhana-lhc.jpg

لاہور ہائی کورٹ نے اثاثوں میں توشہ خانہ کے تحائف ظاہر نا کرنے والے اراکین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں توشہ خانہ تحائف حاصل کرکے اثاثوں میں ظاہر نا کرنے والے تمام اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی کی درخواست پر سماعت ہوئی، ایڈووکیٹ ندیم سرور کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر جسٹس راحیل کامران نے سماعت کی۔

عدالت نے وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن سمیت دیگر تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور وائس چیئرمین پنجاب بار ، اٹارنی جنرل عثمان منصور اعوان کو عدالتی معاون مقرر کردیا گیا ہے۔

درخواست گزار نے اسلام آباد کی عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم کو توشہ خانہ کے تحائف کا ذکر اثاثوں میں نا کرنے کے معاملےپر 3 سال کی قید سزا سنائے جانے کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ جانبدار قانونی کارروائی کی بدترین مثال ہے، الیکشن کمیشن صرف اکیلے عمران خان کے خلاف کارروائی کررہا ہے اور دیگر اراکین اسمبلی سے صرف نظرکررہا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن آصف زرداری، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی، شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف سمیت دیگر دیگر وزرائے اعظم اور وزراء کے خلاف توشہ خانہ کے تحائف اثاثوں میں ظاہر نا کرنے پر کوئی کارروائی نہیں کررہا، احتساب کسی ایک شخص تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ ملکی و قومی مفاد میں ہر ایک کا احتساب ہونا چاہیے۔
 
bahmad

Minister (2k+ posts)

Certainly ECB ny bhi tosha Khana sy benefit Lia ho ga.......
Ya dusri facilities li houin gi.....