
پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کام کر گئی، اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن میں اضافے کی سمری منظور کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر عمر ایوب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پٹرول پر ڈیلرزمارجن 99 پیسے، ڈیزل پر83 پیسے فی لٹر بڑھانے کی سفارش کی گئی تھی۔
اجلاس میں پٹرول پر ڈیلرز مارجن 3.91 سے بڑھاکر 4.90 روپے فی لٹر کردیا گیا ہے، ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 3.30 سے بڑھا کر 4.13 روپے فی لٹر کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول پر ڈیلرز مارجن 99 اور ڈیزل پر 83 پیسے فی لٹر بڑھانے کی سفارش کی گئی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4dealrsmatrin.jpg