احساس پروگرام کے تحت ملنے والی 12ہزار فی کس رقم میں کتنا اضافہ کر دیا گیا؟

ehsas-progam-and-khan.jpg


وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ غربت و تخفیف چیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اعلان کیا ہے کہ جن لوگوں کو احساس کیش کے ذریعے 12 ہزار دیئے جا رہے تھے انہیں اب 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ادائیگیوں میں ناجائز کٹوتیاں کرنے والے ایجنٹس کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرنے کا کہتے ہوئے بتایا کہ اس متعلق بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ناجائز کٹوٹیاں کرنے والے ایجنٹس پر بھی شکنجہ کسا جائے۔

https://twitter.com/x/status/1493202914701189121
انہوں نے کہا کہ حکومت نے یکم فروری سے احساس کی رقم 12 ہزار سے بڑھاکر 13ہزار کر دی ہے، اہل خواتین احساس کفالت کی رقم لینے جائیں تو گن کر پورے 13 ہزار لیں۔ ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ شراکتی بینکوں کے ایجنٹ اور نامزد دکاندار خواتین کی رقم نہیں کاٹ سکتے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ کچھ دکانداروں سے متعلق شکایت ملی ہے کہ وہ خواتین کو کہتے ہیں پیسے بعد میں دیئے جائیں گے خواتین جب پیسے نکلوانے جائیں تو ٹک کا نشان دیکھنے کے بعد وہاں سے پیسے لیے بغیر مت جائیں۔