ادویات کی قیمتوں میں اضافہ سکینڈل: عامر کیانی بے قصور قرار

15kiaabbasi.jpg

ادویات کے قیمتوں میں اضافے کے کیس میں اہم انکشافات سامنے آگئے جس کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دار پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر عامر کیانی کے بجائے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تھے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب ) نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے کیس میں تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کو شواہد نہ ملنے پر بری قرار دیدیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب تحقیقات میں عامر کیانی کا اس معاملے میں کوئی کردار ثابت نہیں ہوا ہے کیونکہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ پر عمل درآمد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے سپریم کورٹ کے حکم کے تحت سابقہ حکومت کے دور میں کیے گئے فیصلے کی روشنی میں کروایا۔


اس حوالے سے کیس میں اہم انکشافات بھی سامنے آئے ہیں جن کی دستاویزات بھی منظر عام پرآگئی ہیں جن کے مطابق مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں اس وقت کےوزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 8مارچ 2018 کو شیخ اختر حسین کو ڈریپ کا سی ای او تعینات کیا جنہیں بعد میں تحریک انصاف کی حکومت نے7 مارچ 2019 کو جعلی پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے پر اس عہدے سے برخاست کردیا۔

Whats-App-Image-2021-11-06-at-9-25-06-PM.jpg


Whats-App-Image-2021-11-06-at-9-25-06-PM-1.jpg


Whats-App-Image-2021-11-06-at-9-25-06-PM-2.jpg


Whats-App-Image-2021-11-06-at-9-25-06-PM-3.jpg


22 مئی 2018 کو اپنی دو ر حکومت ختم ہونے سے محض 8 دن قبل اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ نے ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 کی منظوری دی جس کے تحت ملک میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ہوا ، تاہم شاہد خاقان عباسی کی حکومت اس پالیسی پر عملدرآمد نہ کرواسکی اور ان کی مدت حکومت ختم ہوگئی۔

ن لیگ کی حکومت کے بعد ملک میں قائم ہونے والی نگراں حکومت نے بھی اس پالیسی پر عمل درآمد نہیں کروایا، انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئی اور عامر کیانی کو وزارت صحت کا قلمدان سونپا گیا۔

اس وقت سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی پرمشتمل تین رکنی بینچ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس میں فیصلہ دیتے ہوئے حکومت کو حکم دیا کہ سابق وفاقی کابینہ کے فیصلے پر فوری طور پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 کو نافذ کیا جائے جس کے بعد ملک میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔

ادویات کے قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا اور سارا ملبہ اس وقت کے وزیر صحت عامر کیانی پر گرا جس کے بعد تحریک انصاف کی حکومت نے انہیں وزارت سے ہٹادیا اور کیس قومی احتساب بیورو (نیب) کے پاس چلا گیا۔

Whats-App-Image-2021-11-06-at-9-25-06-PM-10.jpg


Whats-App-Image-2021-11-06-at-9-25-06-PM-9.jpg


عامر کیانی نے07اپریل 2019 کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ تمام تر تفصیلات عوام اور میڈیا کے سامنے رکھیں مگر کسی نے بھی ان کی صفائی پر یقین نہیں کیا، بلکہ چند نجی چینلز نے تو ان کے اس بیان کو "ملبہ ن لیگ اور سپریم کورٹ پر ڈالنے " کی سرخیوں کے ساتھ شائع کیا۔

نیب نے اس کیس کی تحقیقات کیں جس میں عامر کیانی یا تحریک انصاف حکومت کی کوئی کوتاہی سامنے نہیں آئی جس کے بعد آج عامر کیانی کو اس کیس سے بری کردیا گیا ہے۔

Whats-App-Image-2021-11-06-at-9-25-06-PM-6.jpg


Whats-App-Image-2021-11-06-at-9-25-06-PM-4.jpg


Whats-App-Image-2021-11-06-at-9-25-06-PM-5.jpg


Whats-App-Image-2021-11-06-at-9-25-06-PM-11.jpg


Whats-App-Image-2021-11-06-at-9-25-06-PM-7.jpg
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
باؤں رامی اے ہے بو بکرا تے باؤں بہن یک وی اے