اسحاق ڈار نے نجی چینل کے خلاف مقدمہ جیت لیا،ایماندارانسان قرار

Resilient

Minister (2k+ posts)

ejang

ڈار نے کرپشن الزامات پر فرخ حبیب سے ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا​

05 اپریل ، 2023

لندن(مرتضیٰ علی شاہ ) پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ ،مجرمانہ سرگرمیوں ،جعلی اکاؤنٹس کھولنے اور شاہد خاقان عباسی کے طیارے میں فرار ہونے سے متعلق تحریک انصاف کے دور کے سابق وزیر فرخ حبیب کی جانب سے لگائے الزامات نشر کرنے پر پاکستان کے نجی ٹی وی چینل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیاہے۔ ایک بیان میں اسحاق ڈار نے نیوز چینل کی معافی قبول کرلی اور کہا کہ ایک دفعہ پھر میں سرخرو اور انصاف کی فتح ہوئی ،یہ الزامات گزشتہ سال ستمبر میں اس وقت لگائے گئے تھے جب اسحاق ڈار وزارت خزانہ کیلئے پاکستان واپسی کی تیاری کررہے تھے۔اسحاق ڈار کی جانب سےہتک عزت کا مقدمہ شروع کئے جانے کے بعدنجی ٹی وی چینل کےساتھ ایک تصفیہ طے پاجانے کے بعد پاکستانی چینل کے برطانیہ کے چینل نے غیر مشروط پر کہا ہے کہ چینل پر پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کی جانب سے مجرمانہ سرگرمیوں سے متعلق جو الزامات نشر کئے گئے وہ بالکل غلط ،بے بنیاد او ر جھوٹے تھے۔چینل نے یہ کہ کراسحاق ڈار سے معافی مانگی ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کی جانے سے لگائے گئے الزامات نشر کرنے پر انھیں گہرا افسوس ہے ،چینل نے یہ بھی کہاہے کہ اسحا ق ڈار بہت ہی ایماندار انسان ہیں وہ کبھی کرپشن میں ملوث نہیں رہے اور انھوں نے ہمیشہ پاکستان کی بہتری کیلئے کام کیا ہے ، اسحاق ڈار نے چینل پر گزشتہ سال 25 اور26 ستمبر کو اس کے پروگرام میں نشر ہونے والے الزامات پر قانونی کارروائی شروع کی تھی ،شو میں پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے یہ الزام لگایاتھا کہ اسحاق ڈار مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی معاونت سے مجرمانہ طریقوں سے جمع کی گئی رقم جمع کرنے پاکستان واپس جارہے ہیں ۔

Nice2MU

President (40k+ posts)
اسمیں مقدمہ کدھر تھا ؟ کوئی مقدمہ چلا ہی نہیں اور چینل برطانیہ میں جرمانے کی وجہ پیچھے ہٹا ورنہ یہی ساقا پاکستان میں ہٹک بے عزتی کا دعویٰ کرے تو پھر بات ہے۔
 
Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
کیا یہ بھی خبر ہے۔ شہباز شریف، ڈار، سلمان شریف، زرداری، اور بہت سے پی ڈی ایم سیاست دان اپنے اپنے مقدمات جیت چکے، یا بری ہوگئے۔ انویسٹیگیٹرز اور نیب نے ان سب کے خلاف جمع کئے ثبوت عدالتوں میں پیش کرنے سے انکار جو کر دیا ہے۔
 
Resilient

Minister (2k+ posts)
کیا یہ بھی خبر ہے۔ شہباز شریف، ڈار، سلمان شریف، زرداری، اور بہت سے پی ڈی ایم سیاست دان اپنے اپنے مقدمات جیت چکے، یا بری ہوگئے۔ انویسٹیگیٹرز اور نیب نے ان سب کے خلاف جمع کئے ثبوت عدالتوں میں پیش کرنے سے انکار جو کر دیا ہے۔

عباسی صاحب ، ایسے کیسے ؟؟ عمران خان اور آپ ہمیں برطانیہ کے نظام انصاف کی اچھائیاں بتاتے نہیں تھکتے تھے ، اب جب فرخ حبیب، پی ٹی آئی اور گھی والوں کے چینل کے پاس موقع تھا کہ اسحٰق ڈار کو اسی عدالتی نظام سے چور ڈاکو ثابت کرسکتے ، مقدمہ چلنے سے پہلے ہی معافی لی

عمران خان اسی نظام انصاف سے بوتھم کے خلاف مقدمہ جیت لے تو خبر اور اسحٰق ڈار کی بار کوئی خبر نہیں؟؟
 
انقلاب

اس وقت گوروں کو شریفوں کا چسکا نہیں لگا تھا
 
Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
اسمیں مقدمہ کدھر تھا ؟ کوئی مقدمہ چلا ہی نہیں اور چینل برطانیہ میں جرمانے کی وجہ پیچھے ہٹا ورنہ یہی ساقا پاکستان میں ہٹک بے عزتی کا دعویٰ کرے تو پھر بات ہے۔
Muqadma tha to channel ne mahafi mangi jurmane se bachne ke lie
 
Resilient

Minister (2k+ posts)
Dhd588TX4AImt_M.jpg
 
Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Dar confessed on oath in a court in Pakistan he laundered money for Sharif family.Dar did not file any case against 92 so he did he win it?.92 tv apologised to Dar to avoid being fined by the media regularity authority Ofcom.