Resilient
Minister (2k+ posts)
ڈار نے کرپشن الزامات پر فرخ حبیب سے ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا
05 اپریل ، 2023
لندن(مرتضیٰ علی شاہ ) پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ ،مجرمانہ سرگرمیوں ،جعلی اکاؤنٹس کھولنے اور شاہد خاقان عباسی کے طیارے میں فرار ہونے سے متعلق تحریک انصاف کے دور کے سابق وزیر فرخ حبیب کی جانب سے لگائے الزامات نشر کرنے پر پاکستان کے نجی ٹی وی چینل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیاہے۔ ایک بیان میں اسحاق ڈار نے نیوز چینل کی معافی قبول کرلی اور کہا کہ ایک دفعہ پھر میں سرخرو اور انصاف کی فتح ہوئی ،یہ الزامات گزشتہ سال ستمبر میں اس وقت لگائے گئے تھے جب اسحاق ڈار وزارت خزانہ کیلئے پاکستان واپسی کی تیاری کررہے تھے۔اسحاق ڈار کی جانب سےہتک عزت کا مقدمہ شروع کئے جانے کے بعدنجی ٹی وی چینل کےساتھ ایک تصفیہ طے پاجانے کے بعد پاکستانی چینل کے برطانیہ کے چینل نے غیر مشروط پر کہا ہے کہ چینل پر پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کی جانب سے مجرمانہ سرگرمیوں سے متعلق جو الزامات نشر کئے گئے وہ بالکل غلط ،بے بنیاد او ر جھوٹے تھے۔چینل نے یہ کہ کراسحاق ڈار سے معافی مانگی ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کی جانے سے لگائے گئے الزامات نشر کرنے پر انھیں گہرا افسوس ہے ،چینل نے یہ بھی کہاہے کہ اسحا ق ڈار بہت ہی ایماندار انسان ہیں وہ کبھی کرپشن میں ملوث نہیں رہے اور انھوں نے ہمیشہ پاکستان کی بہتری کیلئے کام کیا ہے ، اسحاق ڈار نے چینل پر گزشتہ سال 25 اور26 ستمبر کو اس کے پروگرام میں نشر ہونے والے الزامات پر قانونی کارروائی شروع کی تھی ،شو میں پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے یہ الزام لگایاتھا کہ اسحاق ڈار مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی معاونت سے مجرمانہ طریقوں سے جمع کی گئی رقم جمع کرنے پاکستان واپس جارہے ہیں ۔

Jang Epaper Karachi ڈار نے کرپشن الزامات پر فرخ حبیب سے ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا
لندن پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ ،مجرمانہ سرگرمیوں ،جعلی اکاؤنٹس کھولنے اور شاہد خاقان عباسی کے طیارے میں فرار ہونے سے متعلق تحریک انصاف کے دور کے سابق وزیر فرخ حبیب کی جانب سے لگائے الزامات نشر کرنے...

- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/iawkG3B.jpg