اسد عمر نے 26 نومبر کے جلسے میں عدلیہ اور ججز کو نشانہ بنایا: عدالت

court-asad-umer-sps.jpg


لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اسد عمر نے عدلیہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے، 26 نومبر کو جلسے میں عدالتوں اور ججز کو نشانہ بنایا۔

کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس جواد حسن نے کی، دوران سماعت سی پی او، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے اسد عمر کو بدھ 7 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ جسٹس جواد حسن نے کہا کہ اسد عمر نے 26 نومبر کو جلسے میں عدالتوں اور ججز کو نشانہ بنایا۔

اس موقع پر عدالت نے اسد عمر کے بیان کی ویڈیو اور ٹرانسکرپٹ بھی طلب کر لیا اور اسد عمر کے وکیل فیصل چوہدری کو اگلی سماعت پر اپنے مؤکل کو ساتھ لانے کا حکم دے دیا۔

عدالتِ عالیہ نے کہا کہ پہلے اسد عمر کی 26 نومبر کے جلسے میں کی گئی تقریر دیکھیں گے، انہوں نے 26 نومبر کے جلسے میں عدالتوں کو اسکینڈلائز کیا، عدلیہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔

عدالت نے قرار دیا کہ ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کی درخواست پر اسد عمر کے خطاب کی جواب طلبی کی ہے، آئین کے آرٹیکل 14 کے تحت کسی بھی ادارے اور شخصیت کو متنازع نہیں بنایا جا سکتا، عدالت کو اختیار ہے کہ آرٹیکل 204 بی کے تحت سزا دے سکتی ہے۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ لانگ مارچ ختم ہو چکا ہے، دھرنوں کے خلاف درخواستوں اور اسد عمر کی تقریر پر بدھ کو سماعت کریں گے۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے کیس کی سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
 

nawaz.sharif

Minister (2k+ posts)
What will happen if a biggest party of the country start a campaign and agitation against this corrupt judiciary. What will happen if PTI leaders and supports and activist stop appearing in courts hearing as agitation and become willing to accept all kind of consequences??? Please give your comments with all kind of possibilities which comes in mind
so then IK will be arrested and 2 din mai dimagh thikanay aa jai ga...
 

asif86

MPA (400+ posts)
What will happen if a biggest party of the country start a campaign and agitation against this corrupt judiciary. What will happen if PTI leaders and supports and activist stop appearing in courts hearing as agitation and become willing to accept all kind of consequences??? Please give your comments with all kind of possibilities which comes in mind
Nawaz and his supporters once in 1997 had attacked the SC.I hope you dont do this.Ideal situation for india as pakistanis fighting with their judges and army.