اسلام آباد ریڈزون میں شہری پر فائرنگ کرنے والے جج جہانگیر اعوان بحال ؟

judge-ihc-pakistan-ad.jpg


ڈھائی سال قبل اسلام آباد ریڈ زون میں شہری پر فائرنگ کرنے کے الزام میں برطرف ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کو بحال کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جوڈیشل ٹریبونل نے دسمبر 2020 میں اسلام آباد ریڈ زون فائرنگ واقعہ میں برطرف ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کو بحال کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

جہانگیر اعوان نے ریڈزون میں ایک جھگڑے کے دوران شہری کے پاؤں پربھی فائرنگ کی تھی جس کی وجہ سے انہیں برطرف کردیا گیا تھا۔

یادرہے کہ 7 دسمبر 2020 اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس وقت کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کو برطرف کردیا تھا۔

جہانگیر اعوان کا ریڈ زون کے ایک پیٹرول پمپ پر ایک شہری سے جھگڑا بھی ہوا تھا، اس کے ساتھ ساتھ ان کے مس کنڈکٹ کے حوالے سے بھی ایک انکوائری زیر التوا تھی۔
 

Cape Kahloon

Chief Minister (5k+ posts)
Judge ko bahal kernay ke wajha????
Firing ke the tu saza keyoon nhi hue??
Pakistan ke judiciary ka Law and justice sey koe taluq nhi .