اسلام آباد میں تیندووں کی موجودگی،ڈپٹی کمشنر نے الرٹ جاری کردیا

islamabad-dc-lep-tr.jpg

اسلام آباد میں تیندووں کی موجودگی کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس برقرار ہے، ڈپٹی کمشنر آفس اسلام آباد نے تیندووں کی موجودگی کے باعث الرٹ جاری کردیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات گاؤں گھوکینا کے پاس کچھ موٹرسائیکل سواروں نے تیندوے کو دیکھا، جو ڈر کی وجہ سے گر کر زخمی بھی ہوئے،ضلعی انتظامیہ کے مطابق کل بھی سیدپور کے آس پاس تیندوے دیکھے گئے، شہری مونال روڈ پر سفر کریں تو 2، 3 موٹرسائیکلیں اکٹھی سفر کریں۔

https://twitter.com/x/status/1593810172400615425
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تیندوے کو پکڑنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جب تک اسے پکڑ نہیں لیا جاتا ٹریل تھری کو وقتی طور پر بند کر دیا،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیس کی نفری اور محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار علاقوں میں تعینات ہیں، شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 15 پر اطلاع دیں۔

https://twitter.com/x/status/1593810438784884736
https://twitter.com/x/status/1593811154043899906
گزشتہ روز وائلڈ لائف حکام نے گاؤں سیدپور میں تیندوؤں کے آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ گھروں کی چھتوں پر تیندووں کے پاؤں کے نشانات موجود ہیں،عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے کل چھ چیتے دیکھے ہیں جن میں سے تین بڑے اور تین چھوٹے بچے ہیں، چیتوں نے اب تک کی اطلاعات کے مطابق ایک بکری کو بھی مار ڈالا ہے۔
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
یہ تو جب سے اسلام آباد بنا ہے اسوقت سے ہی ہیں، یہ کونسی نئی بات ہے
لوگوں کو ڈرانے کا طریقه ہے کہ اسلام آباد کا رخ نہ کریں
خیر مناؤ خیر . ابھی دیکھنا کہ مارگلہ کی پہاڑی چوٹیوں سے کتنی ابابیلیں نمودار ہوتی ہیں
رانا ثنا، آئی جی اور یہ ڈی سی چھلانگیں تو بڑی لگا رہے تھے اب کیا ہوا جو تیندووں پر اتر آئے ہیں ؟؟؟
 
Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
Kya.. Ab es se darenge marchers? ??
تیندوا زیادہ انسان دیکھ کر بھاگ جاتا ہے کوئی اور جانور لاؤ
بلکہ یہ اعلان کردو کہ آج سے کروڑوں سال پہلے کے دیو ہیکل ڈائناسور مارگلہ کی پہاڑیوں میں دیکھ گئے گیں
 
Last edited:

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
تیندوا زیادہ انسان دیکھ کر بھاگ جاتا ہے کوئی اور جانور لاؤ
بلکہ یہ اعلان کردو کہ آج سے کروڑوں سال پہلے کے دیو ہیکل ڈائناسور مارگلہ کی پہاڑیوں میں دیکھ گئے گیں

پھر ان انسانوں کا سامنا بیچارہ کیسے کر پائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1513232489464041473
 
A.G.Uddin

Minister (2k+ posts)
Leopard has a stronger biteforce than even Lion or Tiger. Anyways no need to worry , even if it does enter the city then will get scared and runaway. If not PTI supporters then a dozen or so Patwaris will do the job. The moment the big cat is seen roaming on the streets , it will get welcomed by excited Patwaris running towards it with open arms shouting "Oh Miyaan Saaaaab!!"
 
aadil jahangeer

Minister (2k+ posts)
یہ تو جب سے اسلام آباد بنا ہے اسوقت سے ہی ہیں، یہ کونسی نئی بات ہے
لوگوں کو ڈرانے کا طریقه ہے کہ اسلام آباد کا رخ نہ کریں
خیر مناؤ خیر . ابھی دیکھنا کہ مارگلہ کی پہاڑی چوٹیوں سے کتنی ابابیلیں نمودار ہوتی ہیں
رانا ثنا، آئی جی اور یہ ڈی سی چھلانگیں تو بڑی لگا رہے تھے اب کیا ہوا جو تیندووں پر اتر آئے ہیں ؟؟؟
اسلام آباد تیندووں کی زمین پہ قبضہ کر کے بنا ہے اب وہ کدھر جایئں بیچارے