اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفوں کی تصدیق کیلئے پی ٹی آئی ارکان کو طلب کرلیا

8pervezasharafptiastefu.jpg

قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے استعفوں کی تصدیق کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کو طلب کرلیا ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق اسپیکر نے پی ٹی آئی ارکان کو 6 جون کو طلب کیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1531289909364936705
ارکان کو طلب کرنے کیلئے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے اسمبلی کی نشستوں سے استعفے دینے والے ارکان کو مراسلے جاری کردیئے گئے ہیں، جس میں انہیں اسپیکرکے سامنے پیش ہوکر اپنے استعفوں کی تصدیق یا تردید کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1531293759593496577
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق 6 جون سے شروع ہونے والا استعفوں کی تصدیق کا یہ عمل10 جون تک جاری رہے گا، اسپیکر روزانہ 30 مستعفیٰ ارکان سے ملاقات کریں گے ، ہر رکن سے ملاقات کا دورانیہ 5 منٹ مقرر کیا گیا ہے

یادرہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے 131 ارکان میں سے 120 سے زائد ارکان نے اس وقت کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کو اپنے استعفے جمع کروائے تھے جنہوں نے یہ استعفے منظور کرتے ہوئے انہیں الیکشن کمیشن کو بھجوادیا تھا، بعد ازاں نو منتخب اسپیکر راجا پرویز اشرف نے ان استعفوں کو ڈی سیل کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ یہ قانون کے مطابق منظور نہیں ہوئے لہذا ان ارکان سے ون آن ون ملاقات کرتے ہوئے استعفوں کی تصدیق کی جائے گی۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
The resignations of PTI MNAs were accepted by Qasim Suri the deputy speaker.Raja Rental illegally kept the resignation letters in his office.He should have sent the letters to election commission straight away.He has no legal right to interview PTI MNAs.
 

baalti

Minister (2k+ posts)
just an attempt to try and break away more ppl, and create confusion among the ranks... nothing more nothing less... pti should not go at all to legitimize this imported bastard govt...