اشتہار برائے تلاش گمشدہ
خادم پنجاب میاں محمد شہباز شریف ، ریمنڈ ڈیوس کے فرار کروائے جانے کے سانحاتی واردات کے بعد سے قوم کی خدمت لندن میں بیٹھ کر رہے ہیں ۔۔ ویسے وہ خادم پنجاب ہیں اور رہیں گے، جب تک کہ اُنہیں اس مسند پر بٹھانے والے انہیں معزول نہ کردیں ۔۔ دل پھینک عوام الناس سے درخواست ہے کہ میاں محمد شہباز شریف کی مکمل بحفاظت بازیابی و تلاش گمشدگی میں اپنی سی سر توڑ کوشش فرض جانتے ہوئے کرے
پاکستان کے نہایت ہی پارسا ، نیک ، دیانت دار، سچائی کے علمبردار اور پاکساتیوں کی دن رات خدمت میں لگے ہوئے پریس و میڈیا سے گزارش ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنی نیک خدمات کسی مناسب جگہ سے مناسب کال تک اٹھا رکھے