افسوس، قابل افراد کو سیاست سے نکالا جا رہا ہے، صدرِ مملکت

arif.png

افسوس، قابل افراد کو سیاست سے نکالا جا رہا ہے، صدرِ مملکت

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے موجودہ سیاسی صورتحال پر اظہار خیال کردیا,انہوں نے کہا ابل افراد کو سیاست سے نکالے جانے پر افسوس ہے، اچھی قیادت اور بروقت فیصلہ سازی کی ضرورت ہے,گزشتہ روز ہوسٹنگ بزنس نیٹ 2024 کے تیسرے ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر نظام پر نوجوانوں کا اعتماد متزلزل ہوا تو یہ ملکی مفاد میں نہیں ہوگا۔ مالیاتی شمولیت عوام کی سیاسی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ کروڑوں نوجوان ووٹرز کی جانب سے جمہوری نظام پر اعتماد کا اظہار قابلِ تحسین ہے۔ پاکستان میں سوشل میڈیا ویب سائٹس کی بندش کی وجہ تنقید کا سامنا کرنے کیلئے فکری صلاحیت کی کمی ہے۔

انہوں نے کہا افسوس ہے کہ قابل افراد کو سیاست سے نکالا جا رہا ہے۔ عوام کو ترقیاتی عمل سے باہر کرنے سے ملک پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اچھی قیادت اور بروقت فیصلہ سازی کی ضرورت ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستانی عوام ایک متحرک قوم ہے جسے بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا گیا ہے۔ عوام کی فکری ترقی، استعداد کار میں اضافے پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے انتخابی عمل میں بہتری لائی جاسکتی تھی لیکن افسوس کہ ذاتی مفادات کی وجہ سے آئی ووٹنگ اور ووٹنگ مشین متعارف نہیں کرائی جا سکی۔

پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد پر چین نے پاکستان کو مبارکباد دی ہے,ترجمان چینی وزارت خارجہ ماؤ ننگ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات مستحکم اور ہموار انداز میں ہوئے،پاکستان کو عام انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہیں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ پڑوسی اور دوست کی حیثیت سے چین پاکستانی عوام کی رائے کا احترام کرتا ہے اور اُمید کرتا ہے کہ فریقین سیاسی اتحاد، سماجی استحکام اور ملک کی ترقی اور تابناک مستقبل کے لیے مل کر کام کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چین اور پاکستان تمام موسموں کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، چین روایتی دوستی، عملی تعاون میں توسیع کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پُرامید ہے اور دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں چین پاکستان مشترکہ مستقبل کے نئے دور پر مل کرکام کرنے کی بھی اُمید رکھتا ہے۔
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

اور مریم جیسی اجڈ جاہل گنوار کو اوپر لا کر لوگوں کے سروں پر مسلط کیا جا رہا ہے
 
ranaji

President (40k+ posts)
کیونکہ یہ بہت قابل ہے اور اسکو اب صدارت سے نکالا جا رہا ہے اس لئے
روندی یاراں نو نالے لے کے بھرا واں دا
 
merapakistanzindabad

MPA (400+ posts)
View attachment 7592

افسوس، قابل افراد کو سیاست سے نکالا جا رہا ہے، صدرِ مملکت

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے موجودہ سیاسی صورتحال پر اظہار خیال کردیا,انہوں نے کہا ابل افراد کو سیاست سے نکالے جانے پر افسوس ہے، اچھی قیادت اور بروقت فیصلہ سازی کی ضرورت ہے,گزشتہ روز ہوسٹنگ بزنس نیٹ 2024 کے تیسرے ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر نظام پر نوجوانوں کا اعتماد متزلزل ہوا تو یہ ملکی مفاد میں نہیں ہوگا۔ مالیاتی شمولیت عوام کی سیاسی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ کروڑوں نوجوان ووٹرز کی جانب سے جمہوری نظام پر اعتماد کا اظہار قابلِ تحسین ہے۔ پاکستان میں سوشل میڈیا ویب سائٹس کی بندش کی وجہ تنقید کا سامنا کرنے کیلئے فکری صلاحیت کی کمی ہے۔

انہوں نے کہا افسوس ہے کہ قابل افراد کو سیاست سے نکالا جا رہا ہے۔ عوام کو ترقیاتی عمل سے باہر کرنے سے ملک پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اچھی قیادت اور بروقت فیصلہ سازی کی ضرورت ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستانی عوام ایک متحرک قوم ہے جسے بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا گیا ہے۔ عوام کی فکری ترقی، استعداد کار میں اضافے پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے انتخابی عمل میں بہتری لائی جاسکتی تھی لیکن افسوس کہ ذاتی مفادات کی وجہ سے آئی ووٹنگ اور ووٹنگ مشین متعارف نہیں کرائی جا سکی۔

پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد پر چین نے پاکستان کو مبارکباد دی ہے,ترجمان چینی وزارت خارجہ ماؤ ننگ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات مستحکم اور ہموار انداز میں ہوئے،پاکستان کو عام انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہیں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ پڑوسی اور دوست کی حیثیت سے چین پاکستانی عوام کی رائے کا احترام کرتا ہے اور اُمید کرتا ہے کہ فریقین سیاسی اتحاد، سماجی استحکام اور ملک کی ترقی اور تابناک مستقبل کے لیے مل کر کام کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چین اور پاکستان تمام موسموں کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، چین روایتی دوستی، عملی تعاون میں توسیع کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پُرامید ہے اور دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں چین پاکستان مشترکہ مستقبل کے نئے دور پر مل کرکام کرنے کی بھی اُمید رکھتا ہے۔
yeh zalil insan tab imran kan ka naam bhi nahi leta tha taqreebat mein ab yeh aflatoon bana beta hae...choro bharkein marna darpok insan...adafa hae tere bolne ke ab koi okat nahi