sergeant

Politcal Worker (100+ posts)
اللہ کے نیک بندے وہ نہی ھیں۔ جو دنیا سے الگ تھلگ ھوکر عبادت میں مصروف رہتے ھیں۔ اور اسطرح عبادت میں محو ھوتے ھیں کہ اپنے ازدواجی حقوق بھی پورے نہی کرتے۔ حتی کہ اولاد تک کا علم نہی ھوتا۔کہ وہ کس حال م؛ں ھیں۔لیکن باور یہ کراتے ھیں کہ ھم نے اللہ سے لو لگائی ھوئی ھے۔ ھم سے بڑا پرہیزگار کوئی نہی۔ یہ ایک انتہا ھے۔
دوسرے وہ جو صرف دنیا داری میں پڑے ھوۓ ھیں۔ دین سے ان کا کوئی لینا دینا نہی۔ دنیا کو بڑی کامیابی سے چلا رہہےھیں۔ بظاہر کامیاب نظر آتے ھیں۔ اپنی ذات تک محدود ھیں۔ اور سوچتے ھیں کہ ھم سے کسی کو کوئی تکلیف نہی لہذا ھم اللہ کے نیک بندے ھیں۔ یہ دوسری انتہا ھے۔
ایک وہ بندے ھیں۔ جو دین کے احکامات کو بڑی دیانت داری سے پورا کرتے ھیں۔ اور دنیاداری کے معاملات میں بھی بڑھ چڑہ کر حصہ لیتے ھیں۔وہ دنیا کے معاملات میں دینی تعلیمات کو بہت اہمیت دیتے ھیں۔ مثلا کوئی بھی کام کریں گے دین کی بتائی ھوئی حدود میں۔ پورا تولیں گے۔ ملاوٹ نہی کریں گے۔ جو چیز دکھائیں گے وہی دیں گے۔ جو وعدہ کریں گے اس کو پورا کریں گے۔ جائز نفع لیں گے۔ حقوق العباد کا خاص خیال رکھیں گے۔ مشکل میں لوگوں کے کام آئیں گے۔ اصل میں یہ ھیںاللہ کے نیک اور خاص بندے ۔ ان کیلئے اللہ تبارک و تعالہ فرماتا ھے۔ کہ میں اپنے بندے کا ہاتھ بن جاتا ھوں۔ میں اپنے بندے کی زبان بن جاتا ھوں۔ وہ بندہ جو کہتا ھے ۔وہ ھو جاتا ھے۔
ھمیں اللہ کا بندہ بننے کی کوشش کرنی چاھیے۔جو بڑا آسان ھے۔ اس کے لئے صرف ول پاور کی ضرورت ھے۔ ھم اپنے ساتھ ایک عہد کر لیں کہ کبھی جھوٹ نہی بونیں گے۔چاھے ہماری جان ھی کیون نہ چلی جائے۔ ایمانداری کو اپنا نصب العین بنا لیں۔ رزق حلال کو فرض سمجھیں۔ خدمت خلق کو اپنا شعار بنا لیں۔ ایک باپ اور ماں ہونے کے ناطے سے بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت اپنا مقصد بنالیں۔ اللہ کے دئے ھوئے وسائل اور مال و دولت سے اپنی ھر جائز ضرورت کو پورا کریں۔ اپنے بہنوں،بھائیوں ، عزیزواقارب اور دوست و احباب اور حاجت مندوں کی ضرورت پڑنے پر اپنی حیثیت کے مطابق جائز مدد کریں۔ یہ ایک آسان سی پریکٹس ھے۔ جس سے آپ اللہ کے نیک بندے بن سکتے ھیں۔۔۔ اور اللہ بھی آپ پر فخر کر تا ھے۔۔۔۔ اللہ ھم سبکو اپنا نیک بندہ بننے کی توفیق عطا فرمائے۔۔آمین۔۔