الیکشن سے چند روز قبل عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا، فی یونٹ مزید مہنگا

1706949033941.png


بجلی مزید مہنگی کردی گئی، نوٹی فکیشن جاری

ملک بھر میں انتخابات کی دھوم ہے, انتخابی امیدوار پرجوش انداز میں انتخابی مہم میں لگے ہوئے ہیں, بڑے بڑے وعدے اور دعوے کیے جارہے ہیں, لیکن دوسری جانب عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبایا جارہاہے, پہلے پیٹرول مہنگا کیا گیا پھر بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں جاری ہیں,

بجلی 4 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، نیپرا نے بجلی مہنگی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا,نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔
بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 39 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کا نوٹیفکیشن میں کہنا ہے کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔
بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی, نومبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 4.13 روپے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے پاور سیکٹر کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2023 جاری کردی، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے صارفین پر 20 ارب 26 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا ہے۔

رپورٹ میں بجلی کی پیداوار ترسیل تقسیم میں نا اہلی، ایندھن کی فراہمی کو پاور سیکٹر کے بڑے مسائل قرار دیا گیا ہے۔

نیپرا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مقررہ مدت گزارنے کے باوجود پرانے اور خراب کارکردگی والے پلانٹس چلائے جا رہے ہیں، پاور سیکٹر میں وسط و طویل مدتی منصوبہ بندی کا فقدان ہے، سال 2023 کے دوران مختلف بڑے شہروں میں 12 گھںٹے سے زائد لوڈشیڈنگ کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بجلی کے شعبے میں نجی شعبے کی مداخلت سے بہتری لائی جا سکتی ہے، بجلی کی طلب و پیداوار میں فرق بڑھنے سے پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری میں کمی کے سنگین خطرات ہیں، بجلی کمپنیوں میں 781 ارب روپے کی سرمایہ کاری کے باوجود صورتحال بہتر نہیں ہوئی، پاور سیکٹر میں منصوبہ بندی کے فقدان کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈالنا چاہیے۔

نیپرا کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ایک سال میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے صارفین پر 20 ارب 26 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا، ایل این جی کی قلت اور مہنگے پلانٹس چلانے سے 164 ارب روپے کا بوجھ پڑا، پاکستان کا پاور سیکٹر گردشی قرضے درآمدی فیول ترسیلی خرابیوں اور ناقص گورننس میں جکڑا ہوا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بجلی کی غیر معمولی قیمتوں نے عام آدمی کو بری طرح متاثر کیا، بجلی قیمتوں سے گھریلو صارفین، کمرشل، زرعی سمیت تمام شعبے متاثر ہوئے۔
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
jub tuk awaam bahir nahi nikalti or yehi khambey ukhaar kar in gaaaand mein nahi de deti ye aisey hi awaam ko zibha kartey rahein ge, ab ye awaam pe hay keh aik dafa marna hay ya baar baar marna hay, aik dafa marney se ye hoga keh in ki aaney wali naslein sukh se rahein gi, lakin ager baar baar marna hay to aaney wali naslein bhi marti rahein gi