
وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر کڑی تنقید کردی, عمران خان نے ملک کو دیوالیہ کر دیا تھا، ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لئے حکومت سنبھالی۔
تقریب سے خطاب میں قمر زمان کائرہ نے کہا تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈیجیٹل میڈیا مہم کارکنوں کا دیرینہ مطالبہ تھا، یہاں تو لوگ جھوٹ پھیلا رہے ہیں، ہمارے پاس تو حقائق ہیں، ہم سچ بھی نہیں بتا سکتے؟
قمر زمان کائرہ نے مزید کہا بدترین مخالف بھی اعتراف کرتے ہیں کہ بھٹو محسن پاکستان تھے، بھٹو شہید کی پھانسی پر مٹھایاں بانٹنے والے آج تعریفیں کر رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کہتے ہیں عمران خان نئے منشور بعد میں دینا پہلے بتاؤ ساڑھے چار سال کیا کیا؟، نو سال تک خیبرپختونخوا پر حکومت کی بتاؤ کیا منصوبے لگائے، سوائے مخالفین کی کردار کشی کے عمران خان نے کچھ نہیں کیا، انہوں نے روز یوٹرن لیے، قوم کو خواب دکھائے، عمران خان کے کریڈٹ میں کوئی ایک بھی منصوبہ ہے تو بتائیں۔
قمر زمان کائرہ نے مزید کہا عمران خان بتائے مدینہ کی ریاست کیلئے کیا قانون سازی کی، سیاسی قیادت عوام کو خواب دکھا کر منزل تک پہنچاتی ہے، تمام دوست ممالک پاکستان سے منہ موڑ چکے تھے، ہم نے آکر خارجہ پالیسی کو بہتر راہ پر گامزن کیا، بلاول بھٹو اپنے نانا اور ماں کی طرح ملک کو بحرانوں کی دلدل سے نکالنے کی کنجی ہے
ایک ٹی وی پروگرام میں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہعمران خان کا مقابلہ مختلف علاقوں میں مختلف جماعتوں سے ہے۔ جس دن ہم لوگ الیکشن کے لیے میدان میں نکلیں گے تو عمران خان کو یاد کروائیں گے کہ وہ کہاں کھڑے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1653701869821386753
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3qamarkaiiradiwala.jpg