الیکشن کےبعدن لیگ پنجاب میں اپناکھویا ہوامقام دوبارہ حاصل کرلےگی:شہبازشریف

shehbaz-sharif-punjab-election-ppt.jpg

اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو پی ڈی ایم الیکشن لڑے گی،وفاق

وفاقی حکومت نے اعلان اہم اعلان کردیا کہا اگر پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کیں تو حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ الیکشن لڑے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،جس میں کابینہ کے وزراء اور معاونین کو ہدایت کی گئی کہ وہ مرکزی اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنائیں،اور عمران خان کے اپنے دور حکومت میں کیے گئے ناقص اقدامات کو بے نقاب کریں۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ اگر عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کیں تو پی ڈی ایم جماعت الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہے،وزیراعظم ہاؤس کی پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ پی ٹی آئی کے سابقہ دور حکومت میں ناقص معاشی پالیسیوں کو اجاگرکیاجائے۔

شہباز شریف نے اتحادیوں کو ہدایت کی کہ حکومت کا موقف سوشل میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچایا جائے،حکومتی ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ وزیر اعظم نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں کی ممکنہ تحلیل کے پیش نظر اپنے اپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ الیکشن کے بعد مسلم لیگ ن پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر لے گی،اس حکمت کے پیش نظر پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک بھر میں پارٹی ورکرز کنونشن کا آغاز کردیا ہے، اس طرح کے کنونشن شیخوپورہ، قصور، گجرات، راولپنڈی، اسلام آباد، مانسہرہ میں ہو چکے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرےگی،پاکستان سرمایہ کار دوست پالیسیز پر عمل پیرا ہے تاکہ غیر ملکی بزنس مین کو سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکشن ، توانائی ، زراعت ، فوڈ پراسیسنگ ،لائیو اسٹاک،سیاحت اور قدرتی وسائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں،جیب ساویرس نے پاکستان میں مختلف شعبے بالخصوص کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے کا اظہار کیا

جیب ساویرس کے بزنس گروپ پاکستان میں ٹیلی کمنیونیکیشن اور رئیل اسٹیٹ شعبوں میں سرمایہ کاری کرچکے ہیں،اسی دوران وزیراعظم نے حکام کو ہدایات کی کہ اووسیز پاکستانیوں کے لیے اسلام آباد میں ہاؤسنگ سوسائٹیز اور جدید رہائشی عمارتیں تعمیر کی جائیں۔

وزیراعظم نے ہاؤسنگ سیکٹر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سرمایہ کاری سے متعلق اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں شہباز شریف نے ہدایت کی کہ اووسیز پاکستانیوں کے لیے رہائشی عمارتوں کی تعمیر کے لیے تجربہ کار اور معروف کمپنیوں کو شامل کیا جائے۔

دوسری جانب آج عمران خان اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ کا اعلان کریں گے، جبکہ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
 
sensible

Chief Minister (5k+ posts)
ایک مقام حکومت میں کھویا جب ضمنی الیکشن ہارے اور اب تو ملک ہی کھونے تک لے آئے لالچی الیکشن کے بعد دفن ہو کر اپنا اصلی مقام حاصل کریں گے سیاسی مردے
 
miafridi

Prime Minister (20k+ posts)

Good joke by Crime Minister.
 
pkpatriot

Chief Minister (5k+ posts)
Haan election k baad tumhara bara bhai dobara qullii lagay ga railway mein aur tum jail mein