اماں بھائی کب مرے گا ؟ By Noman Alam

Noman Alam

Politcal Worker (100+ posts)
اماں بھائی کب مرے گا ؟

By Noman Alam

از نعمان عالم ، خارکوف ، یوکرین مورخہ پانچ مارچ دو ہزار تیرہ



" اماں بھائی کب مرے گا ؟ " یہ کہانی تو آپ سب کو یاد ہو گی ، اگر نہ پڑھی ہو تو ضرور پڑھیے گا کیونکہ اسی بچی والا حال ہمارے پاکستان کی بیٹیوں کا بہت جلد ہونے والا ہے ، جو لوگ سڑکوں ، چوراہوں ، گلیوں ، مسجدوں اور سکولوں کے باہر بکھرے پڑے انسانی اجسام ، خون اور گرد کی آمیزش اور کٹی ٹوٹی لاتیں اور بازو دیکھ کر بھی عقل کے ناخن نہ لیں وہ یا تو سرے سے انسان کہلانے کے لائق نہیں یا پھر بے حسی سے اپنی موت کا انتظار کر رہے ہیں

ایک چھوٹی سی مثال عرض خدمت ہے

ایک عیسائی مرا ، میں نہیں گیا ، کیونکہ میں عیسائی نہیں ہوں ،

پھر ایک ہندو مرا ، میں پھر نہیں گیا ، میں ہندو تھوڑی ہوں جو جاؤں ،

پھر ایک شیعہ مر گیا ، میں پھر بھی نہیں گیا کیونکہ میں شیعہ نہیں ہوں

کل ایک دیوبندی مر گیا ، میں نے پھر سوچا کہ میرا تو جانا ہی نہیں بنتا میں تو حنفی ہوں ،

پھر ایک قادیانی مرا میں نے اندر سے تو الله کا شکر ادا کیا کہ ایک لعنتی مر گیا ،

پھر کیا ہوا وہی جسکا میں نے بیج بویا تھا ، ہاں ہاں بلکل وہی ،

میں مر گیا ، میری بیوی میری لاش رکھ کر مرے بچوں کے ساتھ روتی رہی بڑی مشکل سے ایک آدھ سالہ ، سالی ، چچا زاد اے اور مجھے دفنا دیا ، مرے مرنے پر کوئی نہیں آیا ، نہ دوست ، ہم نوالہ و ہم پیالہ ، نہ کوئی دفتر سے آیا ، نہ ہی کاروبار سے ، کیونکہ وہ تو سب کے سب مر گے ، کوئی وہابی تھا ، کوئی سنی ، کوئی شیعہ ، کوئی قادیانی اور کوئی ہندو یا عیسائی ایک میں ہی ٹھیک تھا لیکن کیا ہے کہ کسی کو پیچھے چھوڑا ہی نہیں کہ مرے لئے بھی آتا ، تو اس سے تو اچھا تھا کہ میں سب سے پہلے مر جاتا ، لیکن میں نہیں مرا کیونکہ میں منافق تھا اور منافقوں کے ساتھ ووہی ہونا چاہیے جو مرے ساتھ ہوا

جب پوری دنیا کسی نہ کسی تعمیری کام میں لگی ہے ، ہم یہودیوں کو کس کس کے گالیاں دے رہے ہیں ، انہی کی بنائی ہی گوگل پر انڈین فلمیں اور سلمان خان کی تصویریں ڈاؤن لوڈ کر کے اپنی پروفائل پر لگا رہے ہیں ، ممتا کلکرنی کی فوٹوز پر لائیک کا بٹن دبا رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ بیت الخلا میں جانے سے پہلے کی اور بعد کی دعائیں ایک دوسرے کو بھیج رہے ہیں جسکے نیچے لکھا ہے کہ " خبر دار شیطان آپکو شیر کرنے سے ضرور روکے گا ، لیکن صدقہ جاریہ حاصل کرنا آپکا امتی ہونے کے ناتے حق ہے ، زیادہ شیر کریں ، زیادہ ثواب کمائیں " ایسے میں اگر مجھ جیسا اپنی جان کی امان پا کر کچھ کہ بھی دے تو اسکو اتنی گالیاں پڑتی ہیں ، دو چار فتوے لگ جاتے ہیں ، کوئی یہودی کہ دیتا ہے ، کوئی انڈیا کا ایجنٹ اور کوئی تو میرے بے چارے مرے ہوۓ باپ کو بھی نہیں بخشتا ، یہ ہیں ہماری حقیقت تو پھر کسی بم دھماکے پر امریکا کو گالیاں کیوں نکالتے ہو ؟

ایک تھا ضیاء الحق ، جسنے یحییٰ ، ایوب اور سکندر مرزا کی امریکا گیری کی روایت کو تن من دھن کے ساتھ جاری رکھا اور مرد مومن بن کر ٹھیک چاپلوسی کی ، امریکا کے کہنے پر قوم کو شریعت پر لگا دیا ، اپنے سارے ارائیں بھائیوں ، بھتیجوں کو فوج میں گھسا دیا ، خود فیصل مسجد کے احاطے میں سو گیا اور ہمیں ابد تک شاید ذلیل ہونے کے لیےنہ جانے کہاں کہاں سے اپنے جمع کردہ کوڑا کرکٹ یعنی مجاہدین ( لکھتے ہوۓ بھی انگلیاں مجھ سے ناراض سی لگتی ہیں کیونکہ انصاف نہیں کر رہا ) کے لطف و کرم پر چھوڑ گیا ، پھر مسٹر مش کو بھی ہم سب نے پہلے سے موجود اندر کی ڈھٹائی سے خوش آمدید کہا ، موصوف نے بھی بہت کچھ کہا ، پھر کیا ہوا کہ ایک فون آیا اور موم بتی کی طرح امریکا نے پھونک مار کر بھجا دیا ، کیری لوگر بل پر دستخط کرنے کے پتا ہیں کتنے پیسے ملتے ہیں ہمارے رکھوالوں کو ؟ بس اس بات سے اندازہ کر لو کہ اگر ہر دفع بم دھماکوں میں مرنے والوں کے لواحقین کو چار پانچ لاکھ روپے بھی دیے جائیں تو کم از کم اگلے پانچ سال کے پیسے تو کیری لوگر بل کی مد میں مل ہی چکے ہیں ، تو پھر فکر سے آزاد ہو جاؤ ، کیونکہ اب کسی مرنے والے کی بیٹی اپنی ماں سے یہی کہے گی کہ " اماں بھائی کب مرے گا ؟ " لیکن عقل کرنا ہم پر ایسے ہی حرام ہے جیسے گدھ پر صرف مردار کا گوشت حلال ہو
 
Last edited by a moderator: