امریکہ میں بھی انڈین مسالوں پر پابندی کا خطرہ منڈلانے لگا


11j1j2h11.jpg


انڈین مسالوں میں کینسر کا باعث بننے والے کیمیائی اجزا کی موجودگی پر سنگا پور اور ہانگ کانگ کے بعد بھارتی مسالے اب امریکا میں بھی شک کی نگاہ سے دیکھے جانے لگت، محکمہ فوڈ نے جانچ پڑتال کا آغاز کردیا, امریکہ کے فوڈ سیفٹی محکمہ نے ہانگ کانگ اور سنگاپور میں پابندی لگنے کے بعد ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کی مصنوعات ’پکوان مسالوں‘ سے متعلق تحقیقات شروع کردیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا بھی ان مسالوں کے حوالے سے رپورٹس ملنے پر الرٹ ہوگیا اور جلد ہی کوئی سخت قدم بھی اٹھا سکتا ہے,ان مسالوں میں اتھلین آکسائیڈ نامی جراثیم کش اجزا پائے جانے کی خبر سے تمام ممالک فکر مند ہیں اور امریکہ نے اس سلسلے میں باقاعدہ جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ فوڈ یو ایس ایف ڈی اے ایوریسٹ اور ایم ڈی ایچ دونوں برانڈز کی مصنوعات پر لگی پابندی سے متعلق الرٹ ہے,ساتھ ہی ان کے بارے میں اب اضافی معلومات بھی جمع کی جارہی ہیں جس کے بعد سامنے آنے والے نتائج کی روشنی میں اگلا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

دوسری جانب ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے مسالوں کی ہندوستان کے علاوہ یورپ، ایشیا و شمالی امریکہ میں کافی طلب ہے,ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ نے اپنی مصنوعات پر عائد کی گئی پابندی سے متعلق فی الحال کوئی جوابی بیان جاری نہیں کیا ہے بلکہ ان کا دعویٰ رہا ہے کہ ان کی مصنوعات بالکل محفوظ ہیں۔

یورپی یونین کی تازہ رپورٹ کے مطابق بھارت سے منگوائے گئے 527 فوڈز میں سے 313 ڈرائی فروٹس اور تل سے بنی اشیاء، 60 طرح کی جڑی بوٹیاں اور مسالے، 48 ڈائٹری فوڈ اور سپلیمنٹ آئٹمز اور باقی 34 دیگر مصنوعات میں بھی کینسر پیدا کرنے والے کیمیکلز شامل ہیں۔

ایتھلین آکسائیڈ کو انڈسٹری میں مختلف کاموں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے مسالہ جات میں جراثیم کش کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

امریکہ کے ماحولیاتی تحفظ کے ادارے ای پی اے کا کہنا ہے کہ یہ کیمیکل انسانوں میں کینسر کا باعث بنتا ہے, 2018 میں ای پی اے نے لکھا تھا کہ ’انسانوں کے اندر اس حوالے سے شواہد ملے ہیں کہ انسانی جسم میں ایتھلین آکسائیڈ جانے سے اس میں لیمگفائیڈ کینسر اور عورتوں میں بریسٹ کینسر کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

انڈین مسالے ماضی میں بھی عالمی پابندیوں کی زد میں آ چکے ہیں۔ 2023 میں یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگس اتھارٹی نے ایورسٹ کے سمبر مسالہ اور گرم مسالہ کو مارکیٹ سے واپس لینے کی ہدایت کی تھی,ان مسالوں میں سالمونیلا مثبت پایا گیا۔ یہ بیکٹیریا اسہال، پیٹ میں درد، بخار، چکر آنا یا الٹی کا سبب بن سکتا ہے۔

ایتھلین آکسائیڈ ایک بے رنگ اور آتش گیر گیس ہے۔ یہ عام طور پر زراعت، صحت کی دیکھ بھال اور فوڈ پروسیسنگ کی صنعتوں میں فومیگینٹ، کیڑے مار ادویات اور جراثیم کش سپرے بنانے میں استعمال ہوتی ہے,ایتھلین آکسائیڈ کو مسالوں اور دیگر خشک کھانوں میں آلودگی کو ختم کرنے اور کیڑوں پر قابو پانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
ایتھلین آکسائیڈ کھانے کو بیکٹیریا، پھپھوندی اور کیڑوں سے بچانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
 

ranaji

President (40k+ posts)
کچھ سال پہلے ان بھارتی مصالحوں اور ٹن فوڈ اور پروسیسڈ فوڈز بھی بہت سے ملکوں میں چیک ہوئے تھے اور ان میں گائے کا پیشاب اور گائے کے پیشاب کے
Traces
بھی
ملے تھے انڈیا سے تجارت کے لئے مرے جانے والے جرنیل شاید گاؤموتر کے عادی ہیں
 

Citizen X

President (40k+ posts)
😂 😂 😂 😂 😂 Khatra mandla raha hai. Masalay na hogaya President ho gaya.

Yaar koun liktha hai yeh chootiyapay waali headlines?

Pakistan has still not stepped out of the 40s and 50s when such sensational headlines were journalistic norms, just look at how news readers read the news or how everything is breaking news!