امریکی سازش:تحریک انصاف نے عمران خان کےحالیہ انٹرویو پر خبریں مسترد کر دیں

imran-khan-dolnd-lu-us-srr.jpg


پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ‏فنانشل ٹائمز کو دئیے گئے انٹرویو کی آڈیو ریکارڈنگ موجود ہے، عمران خان نے کبھی یہ نہیں کہا کہ امریکی سازش نہیں ہوئی، انٹرویو میں کہا کہ ڈونلڈ لو نے پاکستان کو دھمکیاں دیں لیکن اب وہ وقت گزر گیا ہمیں آگے دیکھنا ہے جس کا راستہ شفاف انتخابات ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1592069891279855617
تحریک انصاف کی رہنما وسابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے چیئرمین پی ٹی آئی کے غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کی بنیاد پر چلنے والی غلط خبروں کو رد کر دیا۔

https://twitter.com/x/status/1592065632304234496
نجی چینل کے مطابق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ پاکستانی چینلز اور اخبارات فنانشل ٹائمز کی انگریزی کو سمجھ ہی نہیں سکے۔ اس میں کہیں بھی یہ نہیں لکھا کہ ہم اس بیانیے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1592065636129472512
انہوں نے بتایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے تو یہ کہا ہے کہ اب وہ بات پرانی ہو چکی اب آگے بڑھنے کا وقت ہے اور اس کا طریقہ شفاف انتخابات ہیں۔
 
Last edited by a moderator: