امریکی سینیٹرز کی جانب سے پیش کیے گئے بل پر پاکستان کا سخت ردعمل

10.jpg

پاکستان نے امریکی سینیٹ میں پیش کیے جانے والے افغانستان میں پاکستانی مداخلت اور طالبان کے حوالے سے بل پر سخت ردعمل کا اظہار کیا اور اس متنازع بل کو پاک امریکا تعلقات سے متصادم قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امریکی سینیٹ میں ری پبلکن سینیٹر کی جانب سے بل پیش کیا گیا جس میں افغانستان کے علاقے پنج شیر میں پاکستانی مداخلت کے حوالے سے تحقیقات کا جبکہ طالبان کا ساتھ دینے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

پیش کردہ بل میں مزید کہا گیا کہ افغانستان میں طالبان کا ساتھ دینے والی ریاستوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

امریکی سینیٹرز کی جانب سے پیش کردہ متنازع بل پر پاکستانی دفترخارجہ نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بل کو دونوں ممالک کے تعلقات سے متصادم قرار دے دیا۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ امریکی سینیٹ میں پیش کیا جانے والا مسودہ ری پبلکن گروپ کی جانب سے بحث کا ردعمل لگتا ہے، جس میں پاکستان سے متعلق مؤقف ناقابل گرفت ہے، یہ بل پاکستان اور امریکا کے 2001 میں قائم ہونے والے خصوصی تعلقات سے متصادم ہے، پاکستان کا ہمیشہ سے یہی مؤقف رہا کہ افغانستان پر ایک جبری نظریہ نافذ نہیں کیا جاسکتا، وہاں امن قائم کرنے کے لئے فوج کا استعمال درست حل نہیں بلکہ پائیدار امن کا واحد راستہ بات چیت اور مذاکرات ہے۔


ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’پاک امریکاتعاون خطےمیں دہشت گردی سےنمٹنےکیلئے ناگزیر ہے، مجوزہ قانون سازی پر اقدامات غیر معقول اور غیر نتیجہ خیز ہیں‘۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

یہ متوقع تھا، لیکن پاکستانی عوام کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہونی چاہیے . اگر خدانخواستہ ایسا ہو بھی گیا تو انشاءاللہ پاکستان ایسی پابندیوں میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر نکلے گا اور ان لوگوں کو ہمیشہ کی طرح منہ کی کھانی پڑے گی . تاریخ یہی بتاتی کہ جب جب ان لوگوں نے پاکستان پر ایسے فیصلے نافذ کرنے کی کوشش کی رب کریم کی مدد ہمیشہ پاکستان کو آئی . اور اب بھی آئے گی مایوسی گناہ ہے
 

Nebula

Minister (2k+ posts)
This will push pak more towards china and Russia. USA are creating more problems for themselves and Pakistan. Why not talk to these Taliban who u gave the country in a tray.
 

Abdullah9

Senator (1k+ posts)

یہ متوقع تھا، لیکن پاکستانی عوام کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہونی چاہیے . اگر خدانخواستہ ایسا ہو بھی گیا تو انشاءاللہ پاکستان ایسی پابندیوں میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر نکلے گا اور ان لوگوں کو ہمیشہ کی طرح منہ کی کھانی پڑے گی . تاریخ یہی بتاتی کہ جب جب ان لوگوں نے پاکستان پر ایسے فیصلے نافذ کرنے کی کوشش کی رب کریم کی مدد ہمیشہ پاکستان کو آئی . اور اب بھی آئے گی مایوسی گناہ ہے
Insha Allah!
 

Ali Zai

Citizen
کچھ نہین ہوگا آخر کو امریکی پابندیون کی برکات ہین کہ ایران اتنا مضبوط ہوا ہے امریکہ جس سے دشمنی کرلے اس کے نصیب کھل جاتے ہیں لہذا اس سے جوبھی ہوگا وہ بہتر ہی ہوگا یہ تو پہلے سے طے تھا کیونکہ پہلے پاکستان نے ارجینٹینا کو 12 تھنڈر دینےکا معائدہ کیا اب الحمدﷲ ملائشیا اور عراق بھی دوڑ میں شامل ہیں جلن تو بنتی ہےپر میرے پاکست

انیو آپ نے گھبرانانہین ہے
 

Back
Top