ان حالات کے ساتھ مزید سخت فیصلے نہیں کرسکتے:پاکستان کا آئی ایم ایف کو انکار

imf-shehbaz-sharif-pak.jpg

پاکستان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے اپنے مطالبات پر نظر ثانی کرنے کا کہا ہے، پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں مزید سخت فیصلے نہیں کر سکتے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان رابطہ ہوا ہے، پاکستان نے مؤقف اپنایا ہے کہ اب آئی ایم ایف مطالبات پر نظر ثانی کرے۔ پاکستان نے آئی ایم ایف سے واضح کہا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں مزید سخت فیصلے نہیں کر سکتے۔

جبکہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر پاکستان نے متبادل ذرائع سے آمدن بڑھانے کے لیے تجاویز اور خسارہ کم کرنے کے لیے متبادل ذرائع پر مشتمل مکمل اور جامع پلان پیش کردیا ہے۔

اس ضمن میں ایف بی آر نے ٹیکس انتظامات سخت کرنے کا روڈ میپ دے دیا ہے، ایف بی آر نے ٹیکس چوروں سے وصولی بہتر بنانے کا پلان دے دیا ہے۔
نئے ٹیکس لگائے بغیر آمدن بڑھانے کا متبادل پلان تیار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ ایف بی آر نے سخت اقدامات سے آمدن بڑھا کر مقررہ ہدف سے زائد ٹیکس جمع کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ہر ممکن صورتحال میں ٹیکس اہداف لازمی حاصل کیے جائیں گے۔
 
taban

Chief Minister (5k+ posts)

نہیں کر سکتے تے فیر ماں یواؤ آئی ایم ایف کا نکے گنجے کو جواب