آٹے کابحران، قیمت میں بڑا اضافہ،20 کلو کا تھیلا 2300 روپے تک جا پہنچا

7aatamehnga.jpg

مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور بری خبر، شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ ملک کے مختلف علاقوں میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2300 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے تفصیلات جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور بری خبر آگئی۔ شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ ملک کے مختلف علاقوں میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2300 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔ وفاقی ادارہ شماریات نے تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق کوئٹہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2300 روپے کا روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 380 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلہ 2200 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔


وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 980 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ سکھر میں قیمت 1880 روپے جبکہ بنوں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1860 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ خضدار میں 1950 روپے، لاڑکانہ میں 1900 روپے اور حیدرآباد میں 2100 روپے میں آٹا فروخت کیا جا رہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1568197380641636352
دوسری جانب گندم مافیا نے قیمتیں تاریخ کی بلند سطح پر پہنچا دی ہیں جس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔ پاکستان میں پہلی بار گندم کئی علاقوں میں 3340 روپے فی من تک ہو چکی ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے 9 لاکھ 79 ہزار ٹن گندم کی درآمد کا انتظام کر دیا ہے اور 6 لاکھ ٹن گندم آ چکی ہے۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 379 ڈالر فی ٹن کے حساب سے اوپن ٹینڈر کے بعد گندم درآمد کی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1567770836718817286
محکمہ خوراک کے مطابق سڑکوں کا نظام درہم برہم ہے، سڑکوں کی بحالی کے بعد گندم کی فراہمی شروع ہوجائے گی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کیلئے فیئر پرائس شاپس اور سیل پوائنٹ قائم کر دیئے جائیں گے جبکہ وفاقی حکومت نے افغانستان سے درآمد پھلوں اور خشک میوہ جات پر 21 فروری 2023ء تک کیلئے ٹیکسز اور کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا۔
 

MRT.abcd

Minister (2k+ posts)
People need to support IK. this price increase is bad but it is clearly a punishment and warning of what is coming if SHOBAZ continues as PM.
Just support IK and have trust in Allah and NOT in these devils like SHOBAZ
 

akinternational

Minister (2k+ posts)
kahan gaya sara media aur naam nehad siasatdan jo IK ki hukumat per menhgai ki tanqees karte the.... in sab per Allah ki laanat... ye apni maan behen aur betiyan bechne wale hain.. inhain phansi di jai