اپوزیشن جماعتیں عید کے بعد احتجاج کر کے اپنا شوق پورا کرلیں: شاہ محمود قریشی

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)
62842492_31640928.jpg


ملتان : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں عید کے بعد احتجاج کر کے اپنا شوق پورا کرلیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جو سیاسی جماعتیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کہتی تھیں کہ احتجاج سے ملک کا فائدہ نہیں ہوتا، پی ٹی آئی ملک کو نقصان پہنچارہی ہے، تو اگر آج ان کی سوچ میں تبدیلی آئی ہے تو عید کے بعد احتجاج کرکے اپنا شوق پورا کرلیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ڈالر کے حوالے سے سٹیٹ بینک خود مختار ہے اور سٹیٹ بینک کے گورنر کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈالر کی قیمت کو دیکھیں، ملک میں روپے کی قدر کا گرنا اور ڈالر کی قیمت کا بڑھنا وزیر خزانہ کا اس سے تعلق نہیں ہوتا، امریکا اور چائینہ کے درمیان معاملات بھی ڈالر پر اثر انداز ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں قیاس ارائیوں پر بات نہیں کرتا ٹھوس ثبوت اور شواہد کے ساتھ بات کرتا ہوں، نئے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کبھی حکومتی عہدے پر نہیں رہے، وہ ٹیکنوکریٹ ضرور ہیں اور ٹیکس ریونیو کے حوالے سے ماہر ہیں۔

https://gnnhd.tv/urdu/index.php/Pakistan/3834-1557946800