اپوزیشن میڈیا میڈیا کھیلتی اور میڈیا پر ہی حکومت گراتی ہے، مراد سعید

13muradsaeed.jpg

وفاقی وزیر مراد سعید نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ صرف میڈیا پر ہی حکومت گراتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے بعد نجی خبررساں ادارے اے آر وائی نیوز نے حکومتی موقف جاننے کیلئے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید سے خصوصی گفتگو کی ۔

اس موقع پر مراد سعید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پہلے بھی ایسے دعوے کرچکی ہے مگر قانون سازی میں ان کے اپنے بندے غائب ہوگئے تھے، ہم ان کا یہ تڑکا بار بار دیکھ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کہتی تھی بجٹ پاس نہیں ہوگا ہم نے پاس کرکے دکھادیا ، ان کا لاؤ لشکر ایک بار پھر ناکام ہوگا ، جب بھی ووٹنگ ہوئی ہے ان کے اپنے اراکین کم ہوجاتے ہیں، ہم ان کے ایسے دعوے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی سن چکے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کےلوگ کہتے ہیں کہ یورپ ناراض ہے حالانکہ دنیاد دہشت گردی کے خلاف پاکستان کےا قدامات کی تعریف کررہی ہے، اس جنگ میں ہم نے 80 ہزار جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔


واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف اور جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی تھی جس میں قومی اسمبلی میں پیش کی گئی عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے تفصیلات بتائی گئیں۔