اپوزیشن کےشدید نعرے ،اسپیکر پنجاب اسمبلی کا ایتھکس کمیٹی قائم کرنے کا اعلان

malik-ahmad-khan-ma.jpg


اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اخلاقیات برقرار رکھنے کیلئے کمیٹی بنانے کا اعلان

اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اسمبلی میں اخلاقی روایات کی دھجیاں اڑانے والوں کی نشاندہی کے لیے کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا,
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اسپیکر ملک احمد خان نے واضح کیا آئینی طریقہ کار کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور غیر اخلاقی نعرے بازی کرنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔

انہوں نے اسمبلی میں اخلاقی روایات کی دھجیاں اڑانے والوں کی نشاندہی کے لیے کمیٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں ہلڑ بازی ہرگز برداشت نہیں اور نہ ہی ہودہ نعروں کی اجازت ہوگی,ہمیں گندی زبان استعمال کر کے ایک دوسرے کو اشتعال نہیں دلانا چاہیے، احتجاج سب کا حق ہے، اب احتجاج غلیظ گالیوں تک پہنچ چکا ہے، پہلے ہلڑ بازی، شورشرابا تھا اب بات گالم گلوچ تک پہنچ گئی ہے، ایوان میں اپوزیشن کی اشتعال انگیز نعرے بازی اور الزام تراشی معمول بنا چکا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ میری موجودگی میں ایوان کے اندر گالیاں دی گئیں، لوگ اخلاقی سطح سے گر جائیں گے تو کس طرح ایوان چلے گا، ایوان کی تنزلی کے ذمہ دار اس کے اندر بیٹھے لوگ ہیں یہ کوئی جلسہ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی کنٹینر ہے، کوشش کی کہ مذاکرات کو فروغ دیا جائے۔

ملک احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلی میں بیہودہ نعروں کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ایک عرصے کے بعد ہمیں ٹیکس فری بجٹ دیکھنے کو ملا، اپوزیشن کی حرکتوں کو بہت برداشت کیا، ارکان اخلاقی سطح سے گر جائیں گے تو مجھے اپنا اختیار استعمال کرنا پڑے گا۔
 

Munawarkhan

Chief Minister (5k+ posts)

Man, seriously these guys live in another planet.

Just open pressers of any literally any PMLN member. Be it maryam aurangzeb, uzma bokhari, ata tarrar, afnanullah, rana sana, khwaja asif anyone for that matter, ghlaeez loogon ki line lagi hui hai.

You will never hear them talking about Pakistan, instead just bitching about Imran Khan and using the most abusive language ever.

Can they start with this.