اگر حکومت ٹیکسز لگائے تو پٹرول کی قیمت 200 سے زائد ہوگی؟ترجمان وزارت خزانہ

petrol-pkr.jpg


ترجمان وزیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ گیس کی صورت حال میں بہتری آئی ہے اور اب میرے گھر پر سوئی گیس معمول کے مطابق آ رہی ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام "جیو پاکستان" میں گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 166 فیصد اضافہ ہوا ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 20-15 ڈالر نہ بڑھی تو پیٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔


ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ ہماری موجودہ حکومت ماضی کے مقابلے میں پیٹرول پر کم ٹیکس لے رہی ہے، تمام ٹیکسز لگ جاتے تو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 200 روپے سے زائد ہوتی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں کنٹرول میں ہیں، دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح کم سے کم بوجھ عوام پر منتقل ہو۔ گیس بحران سے متعلق سوال پر مزمل اسلم نے کہا گیس کی سپلائی کافی بہتر ہو چکی ہے، میرے گھر پر سوئی گیس معمول کے مطابق آرہی ہے۔