اگر 2018ء تک لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی تو ۔۔۔

Uzair Nadeem

Politcal Worker (100+ posts)
نومبر سے پہلے اعلان کیا گیا کہ اب لوڈشیڈنگ آدھی کردی جائے گی مگر یہ صرف دعویٰ ہی رہا جو دو ماہ بھی مکمل نہ کر سکا۔۔۔ خیر دوستوں اور عزیز ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے لوڈ شیڈنگ مبارک ہو۔۔۔ویسے تو اس قوم کی یادداشت ذرا کمزور ہے لیکن دوستوں کو وہ سیاسی بیان تو ابھی امید ہے نہیں بھولیں ہونگے۔۔۔۔ اگر 6 ماہ میں۔۔۔۔ ، اگر ایک سال میں۔۔۔ ، اگر دو سال میں۔۔۔۔ ، ہاہاہاہ وہ تو خیر سیاسی بیان تھے۔۔۔۔ ابھی تو دیکھیے بقیہ ڈیڑھ سال میں بھی حکمران جماعت لوڈ شیڈنگ ختم کر پاتی ہے یا نہیں۔۔۔؟ اوراگر نہیں تو کیا عوام ایک بار پھر شیر پر بھروسہ کرے گی یا نہیں۔۔۔ یہ سب تو خیر وقت ہی بتائے گا۔۔۔ لیکن یہ قوم بہت معصوم ہے۔۔۔۔راقم کو ناقص اندازہ یہ ہے کہ حکومت ختم ہونے سے دو ماہ قبل لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا اعلان کر دیا جائے گا۔۔۔ بالکل ایسے ہی جیسے نومبر سے قبل اعلان کیا گیا۔۔۔ اور بالکل ایسے ہی جیسے گذشتہ حکومت نے متعدد بار مختلف تاریخوں کے ساتھ اعلانات کیے۔۔۔ لیکن کیا واقع پانچ سالہ مدت مکمل ہونے پر لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی۔۔۔؟؟ راقم کے خیال میں گذشتہ چار سالہ کارگردگی دیکھتے ہوئے ایسا نہیں ہونے والا۔۔۔۔ حکومت ختم ہونے سے دو ماہ قبل کیا جانے والا اعلان محص اعلان ہی ثابت ہوگا اور الیکشن کے نتائج آنے کے بعد ہی لوڈ شیڈنگ واپس اپنے معمول پر آجائے گی۔۔۔۔ اگر اگلی حکومت کوئی اور ہوئی تو ملبہ موجودہ حکومت پر آجائے گا۔۔۔ اور اگر حکومت واپس سے یہی والی آگئی تو بھی کون سا کسی کو یاد رہنا ہے۔۔۔۔

120320-40.jpg
 
Last edited by a moderator:

RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
"اور الیکشن کے نتائج آنے کے بعد ہی لوڈ شیڈنگ واپس اپنے معمول پر آجائے گی"

This means the 2018 results are already know and the disappointment is slipping in
 

Talwar Gujjar

Chief Minister (5k+ posts)
Loadshedding xtam hau na hau jo kuch kerna ha Sharifoon ne h kerna ha, PTI ko tau dharnian laganay aur bharkein marnay k ilawah Allah ne kisi kaam k taufiq h nahein d.
 

PkRevolution

Chief Minister (5k+ posts)
یہاں بہت سارے پٹواری نواز کو اپنا رازق سمجھتے ہیں


اس کے ساتھ ساتھ اسکے خاندان کی غلامی بھی قبول کرتے ہیں۔


یہ لوگ اپنی برادری، زبان، اقرباء پروری میں ملک کو کسی خاطر نہیں لاتے


یہی لوگ نواز کی ہر بات کو آمین سمجھ کر قبول کرتے ہیں


یہ لوگ ہی پاکستان کا اصل مسئلہ ہیں ۔ انہیں غلامی سے نکالنا ہوگا۔ انہیں پٹواری سے ہٹ کر سچا مسلمان اور سچا پاکستانی بنانا ہوگا۔

دو ہزار سترہ تو آگیا۔ کیا دوہزار اٹھارہ پاکستان کے حالات بدل دے گا؟؟ ہاہاہاہا

..
 

janijoker

Minister (2k+ posts)
​یار بد دعائیں کیوں دے رہے ہو ؟ درجنوں کے حساب سے پاور پرجیکٹس بن رہے ہیں ،جن میں سے کچھ 2017 میں اور بہت سے 2018 میں مکمل ہوجائیں گے ، امید اور توقع یہی ہ ے کہ 2018 تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا ، اگر نہ ہوا تو ن لیگ کا حشر پیپلز پارٹی جیسا ہوگا
 

janijoker

Minister (2k+ posts)
​ساہیوال پاور پلانٹ کو کوئلہ سپلائی کے لئے ریلوے لائن بچھائی جا رہی ہے۔
088320b7ea77a00ec93d42ae28f91132.jpg