ایاٹا،نجی ایئر لائنز کا مسافروں کیلئےکرنسی ڈکلیئر کی شرط پر تحفظات کا اظہار

CAA-airline-expr-cr.jpg


عالمی تنظیم ایاٹا اور نجی ایئرلائنز نے سول ایوی ایشن کی جانب سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کیلئے کرنسی ڈکلیریشن کی شرط پر اعتراضات اٹھادیے ہیں۔

خبررساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق ایاٹا اور نجی ایئر لائنز نے اپنے اعتراضات کے حوالے سے خطوط سول ایوی ایشن کو ارسال کردیئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سفرکرنے والے مسافروں یا بیرون ملک سے آنےوالے مسافروں کو دکلیئریشن فارم دے تو سکتے ہیں مگر کسی بھی مسافر کو فارم پر کرنے کیلئے مجبور نہیں کرسکتے۔

ایاٹا اور نجی ایئر لائنز نے موقف اپنایا کہ مسافروں کو پابند نہیں کیا جاسکتا کہ اگر انہوں نے فارم پر کرلیا ہے تو وہ یہ فارم کسٹمز کے حوالےکریں۔

واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے انسداد منی لانڈرنگ کیلئے بیرون ملک جانے اور آنے والے مسافروں کیلئے کرنسی و کسٹمز ڈکلیئریشن کی شرط عائد کی تھی، سول ایوی ایشن نے اس حوالےسے تمام ایئر لائنز کو احکامات بھی جاری کردیئے تھے جن میں کہا گیا تھا کہ مسافروں کو ڈیکلیریشن فارم کے بغیر بورڈنگ پاس نا دینے کی ہدایات دی گئی تھیں۔