جنگ کسی بھی خطے کیلئے اچھی نہیں ہوتی، مگر ایران نے انویٹیشن کارڈ بھیج کر اسرائیل کو خود پر حملے کی دعوت دے دی ہے۔ جنگ تو سمجھیے شروع ہوچکی۔ ایران نے میزائلز فائر کرکے بگلِ جنگ بجادیا ہے۔ اس جنگ کے پاکستان پربھیانک اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اگر پاکستان نے صحیح فیصلہ نہ لیا تو۔ جب امریکہ نے افغانستان پر حملہ کیا تھا تو وہاں سے دربدر ہونے والے سارے افغانی پاکستان میں گھس آئے اور پاکستان کی معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔ ایران پر جب اسرائیل اور امریکہ حملے کرے گا تو ایرانی وہاں سے اجڑ کر پاکستان میں ہی گھسیں گے۔
پاکستان کو سب سے پہلے تو ایران کے ساتھ اپنے بارڈر کو موثر انداز میں سیل کرنا ہوگا کہ جو کہ بہت ہی مشکل کام ہے۔ ایران سے جو تیل سمگل ہوکر پاکستان آتا ہے وہ بھی بند ہوجائے گا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ پاکستان کو اس جنگ میں کسی نہ کسی فریق کی سائیڈ لینی پڑے گی۔ پاکستانی فوج کے سابقہ ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے مجھے امید ہے کہ ہماری فوج دانشمندی کا ثبوت دے گی اور ایران کا ساتھ دینے کی بجائے اپنے دیرینہ اتحادی امریکہ کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ یہی پاکستان کے مفاد میں ہے۔ ایک دانشمند قوم صرف اور صرف اپنا مفاد دیکھتی ہے، وہ دوسروں کے پھڈوں میں نہیں پڑتی۔ ہمیں نہ تو غزہ کے پھڈے میں پڑنا ہے، نہ لبنان کے نہ ایران کے۔ ان تینوں نے اسرائیل کے ساتھ جنگ کا آغاز خود کیا ہے اور اس کا نتیجہ ان کی عوام بھگت رہی ہے۔